آزادی نیوز
شمالی وزیرستان میں چار خواتین کارکنان کو قتل کردیا گیا ،ایک غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ ان خواتین کو کام پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،جبکہ ایک خاتون گھر میں‌داخل ہوجانے کے باعث بال بال بچ گئی ،جبکہ اس واقعہ میں‌گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے .

تھانہ میرعلی پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قراردیا ہے .میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں‌بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خواتین ایک غیر سرکاری تنظیم کی کارکن تھیں‌جو خواتین کو گھروں‌میں‌دستکاری وغیرہ سکھا رہی تھیں‌۔م

مقتولین کی شناخت ارشاد بی بی ،عائشہ بی بی ،جویریہ اور ناہید بی بی کے نام سے ہوئی ہے .واقعہ میں‌عبدالخالق نامی ڈرائیورزخمی ہوگئے ہیں‌،جنہیں‌میرعلی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے .
واقعہ کے بعد علاقہ میں‌پولیس نے ملزمان کی تلاشی کیلئےآپریشن شروع کردیا ہے .واضح‌رہے کہ چند سال قبل شمالی وزیرستان شدید بدامنی کا شکار رہا ہے ،جہاں‌سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے علاقے کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کروایا تھا ،

تاہم اب بھی دہشت گردی کے اکادکا واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں‌.
دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ بے گناہ خواتین کارکنان کے قتل میں‌ملوث ملزمان کی گرفتاری اور انہیں‌انصاف کے کٹہرے میں‌لانے کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں‌

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے