دیگر پوسٹس

تازہ ترین

!!!مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے

سدھیر احمد آفریدی کوکی خیل، تاریخی اور بہادر آفریدی قبیلے...

حالات کی نزاکت کو سمجھو!!!

سدھیر احمد آفریدی پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر کو غریبوں...

ماحولیاتی آلودگی کے برے اثرات!!

کدھر ہیں ماحولیاتی آلودگی اور انڈسٹریز اینڈ کنزیومرز کے محکمے جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آبادی بیشک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اپنا گھر ہر کسی کی خواہش اور ضرورت ہے رہائشی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کو ضروری سمجھتا ہوں تاہم ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر اور اس سے جڑے ہوئے ضروری لوازمات اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور باقاعدگی سے ان ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کے وقت نگرانی کی جانی چاہئے

متبادل پر سوچیں!! سدھیر احمد آفریدی کی تحریر

یہ بلکل سچی بات ہے کہ کوئی بھی مشکل...

عراق کے کووڈ ہسپتال میں‌آتشزدگی سے 50 افراد جاں‌ بحق

آزادی ڈیسک


عراق کے ایک ہسپتال میں آگ لگ جانے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے
عراقی شہر نصیریہ میں سوموار کی رات گئے کرونا وارڈ میں ہونے والی آتشزدگی میں اب تک 50 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے

مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ آگ کرونا آئسولیشن وارڈ میں لگے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد مریضوں کی ہے


یہ بھی پڑھیں

  1. جسد یورپ کا رستا ہوا زخم ،سربنیکا قتل عام کے 26 سال
  2. بنگلہ دیش،فوڈ فیکٹری میں‌ آتشزدگی کے نتیجے میں‌ ہلاکتیں‌60 سے بڑھ گئیں‌
  3. الوداع …….افغانستان کو فوج سے فتح نہیں‌کرسکتے ،جوبائیڈن
  4. مقبوضہ کشمیر میں‌ ڈرون حملے ،حریت پسندوں کی بدلتی حکمت عملی کا اظہار؟

حکام کے مطابق ابھی عمارت میں تلاش جاری ہے لیکن آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

جبکہ اب تک 16افراد کو بچا لیا گیا ہے ،سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور تصاویر میں ہسپتال کی عمارت سے شعلے اور دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں

رواں سال کا دوسرا سانحہ

یہ عراق میں پیش آنے والا اس نوعیت کا دوسرا سانحہ ہے ،اس سے قبل اپریل میں بغداد کے ہسپتال میں کووڈ وارڈ میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں آگ بھڑکنے کے باعث 82 افراد جاں بحق جبکہ 110 زخمی ہوگئے تھے

اس واقعہ کے بعد اس وقت کے عراقی وزیر صحت مستعفی ہوگئے تھے

واضح رہے کہ طویل جنگ اور خانہ جنگی کے باعث عراق میں صحت و روزگار کے شعبے انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں ،جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ خط غربت سےنیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔
جبکہ غربت اور بدامنی کے شکار ملک میں اب تک 14 لاکھ سے زائد کووڈ کیسز سامنے آچکے ہیں ،جبکہ کووڈ سے 17 ہزار افراد مارےجاچکے ہیں