Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the fast-indexing-api domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/urducom1/azadi.com.pk/wp-includes/functions.php on line 6121

Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the td-cloud-library domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/urducom1/azadi.com.pk/wp-includes/functions.php on line 6121
عالمی طاقتیں پاکستان میں‌سرگرم دہشت گرد قوتوں‌کی پشت پناہی سے باز آجائیں ،چین -

دیگر پوسٹس

تازہ ترین

قبائلی پولیس کو وردی نہیں، سروس سٹرکچر دو !

تحریر: سدھیر احمد آفریدی2018 میں انضمام کے بعد خاصہ...

میں جنید بلوچ، میں اسی دھرتی پر جینا چاہتا ہوں۔ مجھے بلوچستان سے محبت ہے

جنید بلوچ میں جنید بلوچ ہوں۔میرا سگا بھائی اور ماموں...

دلگرفتہ و شکستہ : امیدوں کے سائے میں افغان مہاجرین کی واپسی

سدھیر احمد آفریدی: خیبر طورخم کے راستے افغان تاریکین کی...

!!!مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے

سدھیر احمد آفریدی کوکی خیل، تاریخی اور بہادر آفریدی قبیلے...

عالمی طاقتیں پاکستان میں‌سرگرم دہشت گرد قوتوں‌کی پشت پناہی سے باز آجائیں ،چین

آزادی ڈیسک


دہشت گرد اور ان کے پشت پناہ چین کے دشمن ہیں ،چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمزنے اپنے حالیہ اداریے میں بلوچستان کے شہر گوادر میں ہونے والے تازہ خودکش حملے کے حوالے سے لکھا ہے

جمعہ کے روزصوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں ہونے والے خودکش حملے میں ایک چینی شہری زخمی ،جبکہ دو پاکستانی بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے

اس حملے کی ذمہ داری ایک دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی یا بی ایل اے نے قبول کی ہے جبکہ پاکستان میں چین کے سفارتخانہ کی جانب سے اس دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی

پہاڑی سلسلوں پر مشتمل سرحدی صوبہ بلوچستان چینی شہریوں کیلئے سب سے غیر محفوظ علاقہ رہا ہے جہاں گذشتہ کئی سالوں کے دوران ان پر متعدد حملے ہوچکے ہیں

کالونیل طاقتوں سے بزور طاقت جدا ہونے والے بلوچ کئی تاریخی وجوہات کی بنا پر شدید قوم پرستانہ نظریات کے حامل ہیں ۔صوبے میں بسنے والے قبائل کا پاکستانی حکومت کے بارے میں بھی طرزعمل معاندانہ رہا ہے ،اور انہوں نے مسلح مزاحمتی گروپ تشکیل دیئے ۔ اس سے قبل ان کی چین سے کوئی دشمنی یا مخالفت کبھی نہیں رہی


یہ بھی پڑھیں


لیکن پاکستانی حکومت کو زک پہنچانے اور اسے دبائو میں لانے کیلئے ان گروپوں نے گذشتہ عرصہ کے دوران ان علاقوں میں جاری منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کردیا

چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پاکستان میں موجود دہشت گرد قوتوں کا نشانہ بنا ہوا ہے جس کے تانے بانے بین الاقوامی قوتوں کے ساتھ ملتے دکھائی دیتے ہیں اس علاقے میں امریکی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستان میں دراندازی کر رہی ہیں جن کا چین کے بی آرآئی منصوبے کے حوالے سے رویے مخاصمت پر مبنی ہے اور بی آر آئی ان کا مرکزی ہدف بن چکا ہے تاکہ چین کا راستہ روکا جا سکے

داسو ہائیڈرو پروجیکٹ منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجنیئروں کو نشانہ بنانے کے واقعہ کے پس پردہ بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کا کردار عیاں ہورہا ہے

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو حاصل عالمی طاقتوں کی شہہ ضرور حاصل ہوسکتی ہے ۔اور اس بات کا غالب امکان ہے کہ وہ طاقتیں پاکستان میں موجود دہشت گرد قوتوں کیساتھ تعاون جاری رکھیں

چین حکومت دہشتگردوں کےخلاف کاروائی کیلئے پاکستان کا بھرپور ساتھ دے

اس صورت میں چین کو پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف طویل مدتی جنگ کی تیاری کرنا ہوگی اوردہشت گرد تنظیموں کےخلاف کاروائی کیلئے چین پاکستان حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا

اس کے ساتھ ساتھ ہم افغانستان کی نئی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان دہشت گردتنظیموں کے خلاف سخت کاروائی کرے جنہوں نے افغان سرزمین پر نشوونما پائی اور اب پاکستان میں متحرک ہیں

یہ چین کے لئے افغانستان کی نئی حکومت کی اہلیت کو سمجھنے کا بھی بہترین موقع ثابت ہوسکتا ہے

بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں بالخصوص بلوچستان نیشنل آرمی نے پاکستان میں چینی شہریوں پر متعدد حملے کئے لیکن تحریک طالبان پاکستان بھی بڑے خطرے کی صورت میں موجود ہے

چین دہشت گرد قوتوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور بیرونی طاقتوں کو بھی پیغام دیتا ہے کہ وہ پاکستان میں سرگرم دہشت قوتوں کی پشت پناہی سے پیچھے ہٹ جائیں

ایک بار یہ ثابت ہوجائے کہ انہوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی ہے تو چین خود انہیں سزا دے گا

چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمزسے ترجمہ