جبران شنواری
لنڈی کوتل
افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کی اٹھائیس رکنی کرکٹ ٹیم اور وفد طورخم بارڈر کے راستے پاکستان آگئی، طورخم بارڈر پر انہیں خوش آمدید کہا گیا اوران کا استقبال کیا گیا افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کرکٹ ٹیم ایک ٹیسٹ جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے بنگلہ دیش جا رہی ہے
طورخم بارڈر پر سیکورٹی فورسز اور خیبر پولیس فورس کے کمانڈر مسرت شینواری نے انہیں حفاظتی حصار میں لیکر پشاور منتقل کر دیا،
یہ بھی پڑھیں
- خیبرپختونخواہ میں کھیل سے سیاست تک بنی تجربہ گاہیںاور کروڑوں کی بھینٹ
- پشاورمیں طویل تعطل کے بعد کھیل کی سرگرمیوں کا خوشگوارآغاز
- قبائلی اضلاع میں بین المدارس کھیلوںکے مقابلے منعقد کرنیکا فیصلہ
- طورخم بارڈر سے دوطرفہ تجارت میںکمی کی وجوہات کیا ہیں؟
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ کی انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کیساتھ ایک ٹیسٹ میچ جبکہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی یاد رہے کہ طالبان سیٹ اپ کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا بیرون ملک باقاعدہ سرکاری دورہ ہے..