جبران شینواری
لنڈی کوتل
جمعرات کے روز طورخم بارڈر کے راستے سو سے زائد افغان شہری پاکستان میں داخل ہوئے ہیں ۔حکام کے مطابق یہ وہ شہری ہیں جنہیں کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ویزے جاری کئے تھے اور وزارت داخلہ نے ان کے تصدیق کی تھی ۔مقامی اہلکاروں کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران طورخم بارڈ ر سے سینکڑوں افغان شہری پاکستان پہنچ چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے ،
یہ بھی پڑھیں
- طورخم کے راستے افغان انڈر 19 ٹیم کی پاکستان آمد
- جوزف ،مائیکل ،پیٹر پتر کی لائن،پناہ گاہ اور سوشل میڈیا پر امریکی فوج کا ٹاپ ٹرینڈ
- افغانستان میں طالبان اور پاکستان کی دو سیاسی جماعتوں کے دو بیانئے
- کابل ایئرپورٹ پر دھماکوںمیں اموات کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ،امریکہ کا بدلہ لینے کا اعلان
دریں اثنا طورخم کسٹم حکام نے افغانستان سے آنے والی گاڑی سے بھاری مقدار میںاسمگلنگ کی اشیاء قبضے میںلی ہیں،جبکہ ڈرائیور اور گاڑی کو بھی حراست میںلے لیا گیا ہے
جمعرات کے روز طورخم کسٹم حکام نے افغانستان سے آنے والی بظاہر پیاز سے گاڑی نمبر KBL 2821 سے امپورٹ ٹرمینل مٰیں اسسٹنٹ کلکٹر زاہد خان اور سپرنٹنڈنٹ عصمت کمال کی سربراہی میں گاڑی کی چیکنگ کے دوران ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا غیر ملکی کپڑا،
سوٹنگ کلاتھ259 تھان ،جینٹس فیبرک کلاتھ 15 تھان,پولیسٹر جرسی کلاتھ 117 تھان,280 خشک بٹیریاں,33840 تالے,2 گیئرا باکس,210 سگریٹ فلٹر پیپر رولز,116 پان راس, 33 کارٹن ڈیجیٹل تھرمامیٹرز,600 بوتل ٹویوٹا گیئر آئل ،20 کارٹن ،نو یا کریم,آتش بازی کا سامان44 کارٹن,44 کارٹن,پھان راس ذائقہ دار انڈین برانڈ 116 پیکیٹس,ایل سی ڈی پینل 20 کارٹن,سیفراڈین گولیاں 20 بوریاں برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا