جبران شنواری ،لنڈی کوتل
پاک افغان شاہراہ طورخم روڈ پر مزدوروں کا لویہ جرگہ منعقد ہوا، 25 اکتوبر کو احتجاجی جلسہ اور پاک افغان شاہراہ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، قومی اور علاقائی مشران اور قائدین کی شرکت۔لنڈی کوتل میں پاک افغان شاہراہ پر مزدور یونین اور نوجوانان قبائل، قومی مشران،خیبر سیاسی اتحاد، کسٹم کلئیر نگ ایجنٹس کے مشران کا جرگہ منعقد ہوا
جرگے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر طورخم بارڈر مزدوروں کی پیدل آمدورفت کے لئے نہیں کھولا گیا اور اجازت نہیں دی گئی تو بروز پیر 25 اکتوبر کو تمام مزدور، قومی مشران، سیاسی قائدین اور عوام پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی جلسہ کرینگے اور پاک افغان شاہراہ بھی بند کر دینگے،ساتھ لنڈی کوتل بازار بند کر دیا جائے گا
اور طورخم بارڈر پر گاڑیوں کی کلئیر نس بھی بند کر دی جائے گی اور اس طرح تمام مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا. طورخم بارڈر مزدوروں کی پیدل آمدورفت کے لئے کھولنے کے حوالے سے منعقدہ جرگے
یہ بھی پڑھیں
- طالبان اور افغان شہریوں کا احتجاج14 گھنٹےبعد طورخم بارڈر پر آمدورفت بحال
- طورخم بارڈر ،افغان شہریوں کے پاکستان آنےپر پابندی ،سینکڑوں افراد پھنس گئے
- طالبان سے افغانیوں کا گلہ،شیخ رشید کی پریس کانفرنس اور طورخم زیرو پوائنٹ پر ایک دن
- محکمہ وائلڈ لائف پر غلط بیانی کے ذریعے 50لاکھ مالیت کا سانپ ہتھیانے کا الزام
میں خیبر سیاسی اتحاد کے صدر شاہ حسین شینواری، حاجی حسن شینواری، سید مقتدر شاہ آفریدی، ملک دریاخان آفریدی،طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے صدر ظہیر اللہ شینواری،طورخم مزدور یونین کے صدر فرمان شینواری، نوجوانان قبائل کے سابق صدر اسرار شینواری،جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاءلحق درویش،قومی وطن پارٹی کے زاکر افریدی،پاسبان تنظیم کے صدر طیب خان اور پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک کے دولت شاہ آفریدی نے شرکت کی.
مقامی لوگوں سے روزگار نہ چھیننے کا مطالبہ
جرگہ میں مزدوروں، قومی مشران اور سیاسی قائدین نے سیکورٹی فورسز اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر مزدوروں کی پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے تاکہ علاقے کے غریب مزدور اپنے بچوں کے لئے حلال روزی کماسکے اور ان کی معاشی مشکلات حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کا تمام تر روزگار طورخم بارڈر سے وابستہ ہے اس لئے مقامی لوگوں اور مزدوروں کو بے روزگار نہ کیا جائے۔
افغان عوام کیلئے مزید چار ٹرک امداد حکام کے حوالے
طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے پاکستانی حکام نے افغان عوام کے لئے 4 ٹرک اشیاء خوردو نوش پر مشتمل سامان افغان حکام کے حوالے کیا۔ طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے
لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے افغان عوام کے لئے چار ٹرک پر مشتمل اشیاء خوردو نوش کا سامان افغانستان امارات اسلامی کے حکام کے حوالے کر دیا تاکہ افعانستان کے عوام کی مشکلات میں کمی کی جا سکے افغان بارڈر حکام نے امدادی پیکج ملنے پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا.