بیورورپورٹ
پشاور
پاک افغان طورخم بارڈر نادرہ چیک پوائنٹ کے ساتھ مزدوروں کا بارڈر پر پیدل آمدورفت پر پابندی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا
انصاف مزدور ونگ کے صدر امیر نواز شنواری کی زیرقیادت ہونے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی
مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ روزگار کمانے کیلئے افغانستان جانے والے مزدوروں کیلئے پیدل آمدورفت پر پابندی ختم کی جائے ۔ مزدور مقررین نے کہا کہ طورخم بارڈر پر علاقے کے مزدوروں کا روزگار کرنے کا حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کو اپنے علاقے میں روزگار فراہم کرے
یہ بھی پڑھیں:
- پشاور کے کارخانو بازار میں پولیس کی گاڑی پر بم حملہ ،1 اہلکار شہید 3 زخمی
- پشاورمیں 40 سال بعد مہمند قوم کا لویہ جرگہ کیوں ہورہا ہے ؟
- پشاورمیں ایڈہاک ڈاکٹر ز کا مستقل ملازمتوں کیلئے احتجاج
- پنجاب انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخواہ کے 6 ہسپتالوں کو تعمیرنو کریگی
اس لئے موجودہ حکومت کو چاہیے کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ان کی پیدل آمدورفت پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے اور مزدوروں کو بے جا تنگ نہ کریں اور ان کو روزگار فراہم کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کے لئے حلال روزی کما سکیں
احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر مزدوروں نے کہا کہ تمام مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا. مزدوروں نے نے سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے افغانستان جانے کے لئے پیدل آمدورفت کی اجازت دی جائے تاکہ مزدوروں کے مشکلات میں کمی ہو اور وہ اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کما سکیں