دیگر پوسٹس

تازہ ترین

!!!مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے

سدھیر احمد آفریدی کوکی خیل، تاریخی اور بہادر آفریدی قبیلے...

حالات کی نزاکت کو سمجھو!!!

سدھیر احمد آفریدی پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر کو غریبوں...

ماحولیاتی آلودگی کے برے اثرات!!

کدھر ہیں ماحولیاتی آلودگی اور انڈسٹریز اینڈ کنزیومرز کے محکمے جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آبادی بیشک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اپنا گھر ہر کسی کی خواہش اور ضرورت ہے رہائشی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کو ضروری سمجھتا ہوں تاہم ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر اور اس سے جڑے ہوئے ضروری لوازمات اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور باقاعدگی سے ان ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کے وقت نگرانی کی جانی چاہئے

متبادل پر سوچیں!! سدھیر احمد آفریدی کی تحریر

یہ بلکل سچی بات ہے کہ کوئی بھی مشکل...

طورخم ،پاک افغان فورسز کے مابین فائرنگ،ایف سی اہلکار زخمی،بارڈر بند

نامہ نگار ،طورخم خیبر


طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،فائرنگ سے پاکستان ایف سی کا ایک اہلکار زخمی جبکہ ایک مقامی شخص بھگدڑ میں زخمی ہوا، طورخم باچامینہ کی آبادی بارڈر پر کشیدگی اور فائرنگ کے نتیجے میں خالی ہوئی، فائرنگ کے ساتھ ہی بارڈر بند، آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی، تنازعہ مورچے کی تعمیر پر کھڑا ہوا
مقامی ذرائع کیمطابق افغان بارڈر فورس پاکستانی حدود میں مورچہ بنا رہے تھے جس پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اعتراض کیا اور افغان حکام کو مورچہ بنانے سے منع کیا

طورخم بارڈر پر فائرنگ کے بعد افراتفری پھیل گئی،فائرنگ کے واقعہ کے بعد بارڈر کو بند کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

تاہم ذرائع کے مطابق افغان حکام بضد تھے کہ وہ اپنی حد میں بنا رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکام کی طرف سے اعتراض تھا کہ یہ جگہ پاکستان کی ملکیت ہے جس پر مشتعل ہو کر 12 بجے کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جواب میں ایف سی کی طرف سے بھی فائرنگ شروع کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ ایک مقامی شخص بھگدڑ میں زخمی ہونے کی اطلاع ملی

فائرنگ کے ساتھ ہی طورخم بارڈر آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا عینی شاہدین کے مطابق دونوں طرف سے چھوٹے موٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہا

بارڈر پر کشیدگی اور دوطرفہ فائرنگ کی وجہ سے دونوں طرف لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا اور عام لوگوں نے طورخم کے دونوں طرف علاقہ خالی کر دیا طورخم باچہ مینہ سے بھی لوگ نکلے اور عام مزدور اور کاروباری لوگ بھی جانیں بچانے کے لئے نکلنے میں کامیاب ہوئے

تادم تحریر فائر بندی ہے تاہم بارڈر بند ہے اور مذاکرات کی کوئی خبر نہیں ملی ہے مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طورخم کی حدود میں ایل پی جی کے بوزرز کھڑے تھے اگر خدانخواستہ کوئی ہٹ ہو جاتی تو پورا طورخم جل جاتا

مقامی لوگوں نے بارڈر پر کشیدگی کم کرنے اور تنازعہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ دو اسلامی برادر پڑوسی ممالک کے مابین بارڈر پر کشیدگی کسی کے حق میں نہیں جس سے بارڈر کے آر پار آباد لوگ سب سے پہلے اور زیادہ متاثر ہونگے