آزادی نیوز
قبائلی ضلع کرم میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے افسر سمیت دو اہلکار شہید3 زخمی ہوگئے ،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہونے والے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں
واقعہ میں شہید ہونے والے 25 سالہ کیپٹن باسط علی کا تعلق ہریپور جبکہ 22 سالہ سپاہی حضرت بلال کا تعلق ضلع اورکزئی ہے،جبکہ ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں
یہ بھی پڑھیں
- ننھے بچوں کی پاک فوج سے اظہار محبت کی ویڈیو واٸرل
- پاک فوج پر تنقید جرم قرار،اپوزیشن کی مخالفت
- طالبان کی جانب سے ترکی اور پاکستان کو دوٹوک جواب ؟؟؟
- 13 جولائی اورتحریک آزادی کشمیر کو دوام بخشنے والی 22 شہیدوں کی اذان
حکام کے مطابق پاراچنار کےپہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے اغواء کئے جانے والے ایک موبائل فون کمپنی کے مغوی ملازمین کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا گیا ،جہاں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے کمپنی ملازم کاشف کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی تھی
ڈی پی او کرم طاہر اقبال کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروہ نے 6 جولائی کو ایک مقام پر موبائل ٹاورنصب کرنے والی کمپنی کے پانچ ملازمین کو اغواء کرلیا تھا
اغواء کی اس واردات میں نام نہاد دولت اسلامیہ کا ایک کمانڈر ملوث ہے ،جنہوں نے مغویوں کی ایک ویڈیو جاری کی اور تاوان کا مطالبہ کیا
جس پر پاک فوج اور ایف سی نے ان علاقوں میں آپریشن شروع کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ،جبکہ ضلع خیبر اور اورکزئی قبائلی ضلع سے ملحقہ ضلع کرم میں مختلف شدت پسند گروہوں کے ٹھکانے موجود ہیں