سردار فیضان

ایبٹ آباد


ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز کی زیر صدارت محرم الحرام اور CPEC اور غیر ملکی ورکروں کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہریپور کاشف ذوالفقار، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آبادظہور بابرآفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر،ڈی پی او بٹگرام طارق محمو د خان، اے ایس پی ڈاکٹر خدیجہ عمر نے شرکت کی۔

ڈی پی اوز نے محرم الحرام اور سی پیک و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکیوں کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اپنے اپنے ضلع کے سیکیورٹی و ٹریفک پلان کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز نے تینوں اضلاع کے محرم الحرام سیکیورٹی کے حوالے سے سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے بارے میں ہدایات دیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں،


یہ بھی پڑھیں 

  1. جامعہ ایبٹ آباد اورامریکی یونیورسٹی کے درمیان تحقیق میں تعاون کی مفاہمت پر دستخط
  2. ایبٹ آباد کے چھ تھانوں میں خواتین محررتعینات
  3. ہریپور کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم فراہمی آب کا نظام جو آج بھی قابل عمل ہے
  4. ایبٹ آباد جیل میں قرآن پاک کی مبینہ بیحرمتی ،شہر میں‌شدید کشیدگی

ڈی پی اوز اور سرکل ایس ڈی پی اوز امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بڑی مساجد کی سیکیورٹی کا جائزہ خود لیں، سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے، امام بارگاہوں کے اردگرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جائیں اور غیر قانونی مقیم کرایہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے

ہوٹلز، سرائے اور ہاسٹلز کی روز مرہ کی بنیاد پر متعلقہ تھانہ چیکنگ کرکے اعلی افسران کو رپورٹ پیش کریں، مشکوک افراد، افغان مہاجرین اور شیڈول فور میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے،

تمام مکاتب فکر کے علماء اور مذہبی رہنماؤں، تاجر برادری اور امن کمیٹی کے عہدیداران و ممبران سے میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔ریجنل کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بنائے جائیں جن میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے زریعے جلوسوں کی مانٹرینگ کی جائے

جبکہ امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا کر چیکنگ کی جائے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے سی پیک، چائینیز، غیر ملکی باشندوں اورہزارہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتربنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے سیکیورٹی انچارج سے ہمہ و قت رابطہ میں رہیں

سیکورٹی امور پر قریبی روابط رکھٰن  اوراگر سیکیورٹی کے متعلق انہیں کسی بھی مسئلہ کا سامنا ہے تو خط و کتابت کے ذریعے اسکے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ دیگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

تمام ڈی پی اوز غیرملکیوں کے سیکورٹی کی چیکینگ کے لئے خود دورے کریں اور رپورٹ ریجنل پولیس آفس ارسال کریں۔غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا

ڈی پی او چائنیز اور دیگر غیرملکیوں عہدیداران سے ہفتہ وار میٹنگز کا انعقاد کریں اور سیکیورٹی کے حوالے سے انکو درپیش مسائل کو فوری حل کریں۔