آزادی ڈیسک

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے میدان سج گیا ،نمبر گیم میں‌اپوزیشن کا پلڑہ بھاری
اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 ارکان کی اکثریت جب کہ حکومتی اتحاد کے پاس 47 اراکین ہیں اور جماعت اسلامی نے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔
اجلاس سے قبل اپوزیشن کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے پراعتماد انداز میں‌اعلان کیا کہ ان کے پاس ووٹ پورے ہیں‌اور وہ اپنی فتح‌کے بارے میں‌یقین رکھتے ہیں‌


یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کےلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوارنامزد

حکومت کو پہلا بڑا دھچکا ،سینیٹ انتخابات میں‌یوسف رضاگیلانی فاتح

تحریک انصاف کی درخواستیں‌مسترد ،نوٹیفکیشن جاری ہوگئے


ایوان بالا میں موجود حکومتی اتحاد میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 اراکین، بلوچستان عوامی پارٹی کے 12 اراکین، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 3 اراکین، آزاد اراکین 3 اور پی ایم ایل (ق) اور جی ڈی اے کا ایک ایک امیدوار ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کے پاس پیپلز پارٹی کے 21، مسلم لیگ (ن) کے 17 اراکین (اسحٰق ڈار کے سوا)، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے 5 اراکین جبکہ اے این
پی، بی این پی مینگل، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے 2، 2 اراکین اور جماعت اسلامی کا ایک رکن ہے۔

یوں اس وقت ایوانِ بالا میں 99 اراکین موجود ہیں ان میں مسلم لیگ (ن) کے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے رہنما اسحٰق ڈار شامل نہیں جنہوں نے اپنی نشست کا حلف بھی نہیں اٹھایا تھا۔

ان 99 اراکین میں 47 کا تعلق حکمران اتحاد جبکہ 52 کا اپوزیشن جماعتوں سے اور اگر جماعت اسلامی کے واحد سینیٹر گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں انتخاب کی طرح ووٹ ڈالنے نہیں آئے تو اس وقت بھی اپوزیشن کے پاس 4 ووٹوں کی برتری ہوگی۔