سید کوثر نقوی

پیپلز ڈاکٹر فورم نے خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تباہی کا شکار شعبہ صحت کی بحالی کیلئے بورڈ آف گورنرز کو ختم کر کے میڈیکل انسٹیٹوشن رولز 2001 کو بحال کیا جائے

پیپلز ڈاکٹر فورم پی ڈی ایف خیبرپختونخواہ کے صدر  پروفیسر ڈاکٹر نثار خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر داود اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ بھر میں ہسپتالوں کا نظام اور نجی و سرکاری شعبہ صحت انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے

یہ بھی پڑھیں

جس کی سب سے بڑی وجہ میڈیکل انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2015 کے تحت بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیاں اور تعیناتیاں تھیںجنہیں فوری طور پر ختم کرنے اور2001 ایکٹ کو بحال کرنے کی ضرورت ہے

ڈاکٹر نثار خان کا مزید کہنا تھا گذشتہ دس سالوں کے دوران صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیاں کی گئیں جو اس شعبہ کی تباہی کا سبب بنا اور موجودہ نگران حکومت کا معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے فوری نوٹس لینا چاہیے

انہوں نے کہا صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ انہیں مکمل جاب سیکورٹی اور برابری کے مواقع فراہم کئے جائیں

گذشتہ دس سال کے دوران خیبرپختونخواہ میں بورڈ آف گورنرز کے نام پر پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو سیاسی وفاداریوں کے عوض نوازا گیا

اور اس کے سوا ان لوگوں کی کوئی اہلیت نہ تھی جس کی وجہ سے صوبے کے تمام ہسپتال تباہ ہو کر رہ گئے اور اس وقت شعبہ صحت افراتفری کا شکار ہے

پیپلز ڈاکٹر فورم نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی متنازعہ شخص کو بورڈ آف گورنرز میں شامل نہ کیا جائے بلکہ سیاسی بنیادوں پر نوازنے کی روش کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے