مسرت اللہ جان


سعودی عرب کی مختلف جیلوں سے رہائی پانے والے 28 پاکستان قیدی وطن واپس پہنچ گئے ،ان میں 19 قیدی سرکاری جبکہ 9 قیدی اپنے خرچ پروطن واپس لوٹے ہیں ۔سعودی عرب کی مختلف جیلوں سے رہائی پانے والے ان قیدیوں کا تعلق ملک کے مختلف شہروں  سے ہیں جو لاہور ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں


یہ بھی پڑھیں


رہا ہو کر وطن لوٹنے والے قیدیوں میں سے 7 کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جن کے نام حیات اللہ ،زاہد خان ،رحیم اللہ ،عمران خان ،غلام خان ،محمد اسماعیل اور عبیداللہ ہیں ۔ سراج خان کا تعلق لوئر دیر ،محمد زبیر کا تعلق سیالکوٹ ،سوات سے رحمت شاہ اور شبیر شاہ ،کرم ایجنسی سے ارہب حسین ،صفدراللہ باچا ،نہار احمد ہنگو ،عزت خان مردان ،ایبٹ آباد کے آصف رضا ،پشاور سے سید محمد ،جبکہ غلام مرتضٰی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے

رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کیلئے اورسیز پاکستان فائونڈیشن کے ڈائریکٹر مصفطےٰ حیدر اور ریجنل ڈائریکٹر سیدہ صبا فاطمہ لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھیں