ادعیہ وپاج ،جدہ


جدہ میں خواتین کے سب سے بڑے سوشل ویلفئیر کلب “ایلیٹ کلب جدہ “ کی جانب سے پاکستانی خواتین کے لیے تقریب منعقد کی گئی

جدہ میں مقیم پاکستانی گھریلو خواتین کے لیے ایلیٹ کلب کے جانب سے کاروبار اور تعلیم سے متعلق آگاہی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی

تقریب کا باقاعدہ آغاز عالمہ عائشہ مسرور نے کلب میں نئی شامل ہونے والی خواتین کو ایلیٹ کلب کو تعارف کرواتے ہوۓ کہا کہ ہمارا کلب باصلاحیت اور تعلیم یافتہ خواتین کی افرادی قوت میں ترجیحی طور پر اہم کردار سونپنا اور داخلی حکمت عملی میں خاص اہمیت کا حامل ہے


یہ بھی پڑھیں


ایلیٹ کلب کی بانی فرح عبید نے اپنے خطاب میں خواتین اور بچوں کی بہترین کاوش پر ان کو سراہا اور ان کے بزنس کی ترقی کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ہمارا دانشمندانہ رویہ ، سپورٹ سسٹم کو فروغ دینا کمیونٹی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہمارے کلب کا مقصد خواتین اور بچوں کے فن کو اجاگر کرنا ہے

کلب کی ممبر ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے کہا کہ ہم تاریخ کے ایک اہم ترین دور سے گزر رہے ہیں مثبت رویے اور تخلیقی کام کے زریعے معاشرے میں پیدا ہونے والی ناہمواریوں کے لوگوں میں اثرات اور آنے والے دنوں میں ان کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے

ماہر تعلیم نحل اختر کا کہنا تھا کہ کلب کی سرگرمیوں میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں جن سے ہماری آنے والی نسل پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے ، ایونٹ مینیجمنٹ کی رابعہ وسیم نے کہا کہ کوویڈ کے مشکل دور میں ایلیٹ آن لائن تخلیقی پروجیکٹ نے کافی حد تک لوگوں کی مدد کی اور ہم اس کامیابی پر فرح عبید کا شکریہ ادا کرتے ہیں

نورین خان نے اپنے اسلامک یو ٹیوب چینل کا تفصیلی تعارف پیش کیا ، ڈاکٹر ارم جمال نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور بہبود کو مدنظر رکھتے ہوۓ اپنے پروجیکٹ حسنات کے بارے میں آگہی دی

تقریب میں موجود خواتین میں رابعہ وسیم، حمیرا خان ، سدرہ نعیم ، مہوش خان،شفاء احمد، اصفیہ امتیاز،زینیہ ریحان، ام خضر، ثناء ظفر ،حنا خالد، ماہرہ محفوظ ، حمنہ محفوظ ، مہک فہد ، عائزہ فیشن سے ایمان ، نصرت جبین، اور دیگر نے ایلیٹ کلب کی کارکردگی کو سراہتے ہوۓ اپنے فن اور کمیونٹی میں تخلیقی کردار کا تعارف کروایا اور تقریب کے اختتام پر عشائیہ دیا گیا