نورالحسن گجر
جدہ ،سعودی عرب
ہم سب ہیں پاکستانی پاکستان ہمارا ہے، دیار غیر میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورمز کے ذمہ دران نے اپنے سیاسی نظریات اور جماعتوں سے ہٹ کر خالص پاکستان کی یکجہتی کے لیے بنائے گئے آفیشل پاکستان قومی یکجہتی فورم کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فورم کے بانی سید ریاض بخاری کنونئیر منتخب کر لیے۔
پاکستان قومی یکجہتی فورم کے اجلاس میں 25 سے زاہد سیاسی جماعتوں اور فورمز کے زمہ دران نے شرکت کی اور وقت اور ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے سب نے اتفاق رائے سے ایک بار پھر فورم کے بانی رکن سید ریاض بخاری کو کنونئیر منتخب کر لیا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن،مسلم ق،پاکستان پیپلز پارٹی۔جماعت اسلامی،جے یو آئی،پاکستان تحریک انصاف،اے این پی ،پاک کشمیر قومی یکجہتی،اوورسیز انٹرنیشنل فورم ،پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن،پاک اوورسیز فورم ،جموں کشمیر کیمونٹی،،پاکستان ویلفئیر فورم ،پاکبان گروپ،پاک میڈیاجرنلسٹس فورم ،گجر ایسوسی ایشن ، کرسچن کیمونٹی ،کشمیر کمیٹی کے ذمہ داران نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کے ہمیں دیار غیر میں آپس میں اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم سب اپنے سیاسی نظریات اور پارٹیوں سے ہٹ کر ملکی ترقی اور وقار کے لیے یکجا ہو کر بطورپاکستانی قومی یکجہتئ کا مظاہرہ کریں گے۔
ہماری خواہش ہے کہ ہم کیمونٹی میں غیر ضروری پھیلائی ہوئی نفرتوں کو ختم کر کے سب کو ساتھ لیکر چلیں اور بطور پاکستانی یکجہتی کا مظاہرہ کریں ہم اس پلیٹ فارم سے نہ صرف اپنے قومی دن بلکہ ملکی اور کیمونٹی کی ترقی کے لیے بھی اقدمات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
- سعودی عرب کی جیلوںسے رہائی پانے والے 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سعودی دارلحکومت ریاضمیںیوم پاکستان کی خصوصی تقریب
- سعودی خواتین بھی اب فوج کا حصہ بن سکیںگی
- پاکستان ،ترکی ،آزربائیجان تین بھائیوں کی فوجی مشقیں روشن مستقبل کی نوید
تقریب کے اختتام میں سعودی عرب کی یوم الوطنی کا سب نے ملکر کیک کاٹا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیر ،ولی عہد محمد بن سلیمان اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور سعودی بھائیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔
پاکستان قومی یکجہتی فورم کے اجلاس میں 25 سے زاہد سیاسی جماعتوں اور فورمز کے زمہ دران نے شرکت کی اور وقت اور ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے سب نے اتفاق رائے سے ایک بار پھر فورم کے بانی رکن سید ریاض بخاری کو کنونئیر منتخب کر لیا گیا
تقریب میں کون کون شریک ہوا؟
مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری اکرم گجر ،قائمقام صدر چوہدری فاروق اِنجم ،صدر جدہ باڈی میاں رضوان ۔مسلم ق کے چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ صدر جدہ باڈی عبدالشکور ۔پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری تصور حسین ،سنئیر نائب صدر ملک جاوید ۔جماعت اسلامئ کے نائب امیرجدہ میاں ذوالفقار ۔جے یو آئی کے نائب صدر انجنیئر سجاد ۔پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صدر ،میاں احمد بشیر ،قیصر جاوید ،اے این پی سے نوشروان خٹک
پاک کشمیر قومی یکجہتی سے ریاض شاہین آفریدی ،اوورسیز انٹرنینشل فورم سے عثمان شریف ،پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن سے راجہ محمد بشیر ،پاک اوورسیز فورم سے چوہدری ظہیر ،جموں کشمیر کیمونٹی سے سردار اشفاق ،مسلم لیگ آزاد کشمیر سے راجہ شمعروز ،پاکستان ویلفئیر فورم سے شریف زمان
پاکبان سے یحیی اشفاق ،پاک میڈیا کے صدرنورالحسن گجر ،فہد رفیق ،گجر ایسوسی ایشن سے احسان الحق ،اور دیگر نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کے ہمیں دیار غیر میں آپس میں اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم سب اپنے سیاسی نظریات اور پارٹیوں سے ہٹ کر ملکی ترقی اور وقار کے لیے یکجا ہو کر بطورپاکستانی قومی یکجہتئ کا مظاہرہ کریں گے۔
ہماری خواہش ہے کہ ہم کیمونٹی میں غیر ضروری پھیلائی ہوئی نفرتوں کو ختم کر کے سب کو ساتھ لیکر چلیں اور بطور پاکستانی یکجہتی کا مظاہرہ کریں ہم اس پلیٹ فارم سے نہ صرف اپنے قومی دن بلکہ ملکی اور کیمونٹی کی ترقی کے لیے بھی اقدمات کریں گے۔۔
تقریب کے اختتام میں سعودی عرب کی یوم الوطنی کا سب نے ملکر کیک کاٹا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیر ،ولی عہد محمد بن سلیمان اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور سعودی بھائیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔