نورالحسن گجر
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی. کورونا وائرس کے باعث تقریب میں محدود لوگوں کو مدعو کیا گیا جس میں سفارتی اہلکاروں سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان راجا علی اعجاز نے پرچم کشائی کی۔
سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے مملکت میں مقیم 27 لاکھ پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور دیار غیر میں پاکستانیوں کے اہم کردار اور ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ دینے پر سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں

آج اتنے سالوں بعد پاک سعودی تعلقات نا صرف خاص مضبوط سفارتی تعلقات ہیں بلکہ تاریخی مذہبی اور برادرانہ مراسم اور ٹھوس عوامی تعلقات بھی ہیں..
23 مارچ تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جو ہر سال ہمیں اس عہد کی تجدید کراتا ہے
کہ ہمیں بحیثیت مجموعی قوم متحد رہ کر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہے… تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی و ترقی اور عالمی وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی.