آزادی نیوز
گلگت بلتستان حکومت کا بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سدپارہ کی یاد میں
کوہ پیمائی کا ادارہ قائم کرنے اور ان کی بیوہ کیلۓ 30 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔
حکومتی ترجمان علی تاج کے مطابق قائم ہونے والے یادگاری ادارے میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کو ملازمت بھی دی جاۓ گی ۔
جبکہ گلگت بلتستان کابینہ نے محمد علی سدپارہ کیلئے حکومت پاکستان سے اعلی ترین سول اعزاز دینے کی سفارش کی ہے
علی سد پارہ کے ٹو کی آغوش میں ہمیشہ کیلیےسو گیے، بیٹے کا باضابطہ اعلان
قومی یکجہتی کا استعارہ،محمد علی سدپارہ
گذشتہ ہفتے محمد علی سدپارہ اور ان کیساتھ دو غیر ملکی کوہ پیماٶں کو کے ٹو کی سرما مہم کے دوران لاپتہ ہونے اور تلاش کی تمام مہمات کی ناکامی کے بعد ان کی موت کا اعلان کردیا گیا تھا
جبکہ سکردو میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنے والد کے مقصد کو جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا تھا
ساجد علی سدپارہ نے تلاش کیلیے کوششوں پر وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور پاک فوج کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا تھا
واضح رہے کہ 3 فروری کو موسم سرما میں کے ٹو کو فتح کرنے کی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ،آٸس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جون پابلو کا رابطہ بیس کیمپ سے منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی تلاش کیلیے متعدد کوششیں کی گئیں جو ناکام رہیں ۔