آزادی نیوز

رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا ،ملک میں 14 اپریل بروز بدھ پہلا روزہ ہوگا

اس بات کا اعلان چیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادنے پشاور میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا

مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی، مفتی فیصل احمد، سید علی کاکڑ نقوی، مفتی یوسف کشمیری، حافظ عبدالغفور، مفتی فضل جمیل رضوی، مفتی قاری میراللہ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی، علامہ پیر سید شاہ جیلانی، مولانا اسد زکریا قاسمی، مفتی ضمیر احمد ساجد نے شرکت کی۔

تحریک لبیک کے قائد سعدرضوی کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج جاری

ماہ صیام ،دنیا بھر میں طویل اور مختصر ترین روزہ کہاں ہوگا ؟

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں اسپارکو کے نمائندے غلام مرتضیٰ، نمائندہ محکمہ موسمیات ڈاکٹر عظمت حیات خان اور نمائندہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی زین العابدین بھی شریک تھے۔

ماہِ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوئے۔

شہریوں کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادتوں کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور دفتر ایڈمسنٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبر پر دی گئی۔

اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی جس پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا تھا کہ میڈیا سے درخواست ہے کے ایسی خبر نا پھیلائیں جس سے وحدت کو نقصان پہنچے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا تھا کہ آج پشاور سے وحدت کا پیغام پوری دنیا کو جائے گا، چاند نظر آنے کی

تاہم مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہیں، انہیں اس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

واضح  رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کے معاملے پر تقریباً ہر سال تنازعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ہر سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کے برعکس ایک دن قبل ہی چاند دیکھنے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔

تاہم  رمضان المبارک کے حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے کہا تھا کہ اس سال پورے ملک میں رمضان المبارک کا آغاز اور اختتام ایک ساتھ ہوگا۔

ان سے قبل 3 اپریل کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان میں رواں سال پہلا روزہ 14 اپریل 2021 کو ہوگا۔