عبیدالرحمان شفیق
پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما کا ایک اور کارنامہ ،دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی بھی تسخیر کرڈالی ،لاہور سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ شہروز کاشف کا تعلق لاہور ہے ،اس سے قبل محض 17 سال کی عمر میں انہوں نے دنیا کی بارہویں بلندترین چوٹی براڈ پیک بھی سرکی تھی
مئی میں انہوں نے دنیا کی بلندترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو بھی سر کر کے پوری دنیا میں اپنے ملک کا روشن کیا
ان سے پہلے کے ٹو کو تسخیر کرنے کا اعزاز عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے فرزندساجد سدپارہ کے پاس تھا جنہوں نے 20 سال کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا
یہ بھی پڑھیں
- بہاراورسیاح لوٹ آئے ،سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال
- افغانستان جہاں طالبان ،وارلارڈز اور جنگ کے سوا اور بھی دنیائیں آباد ہیں
- پہاڑوں کی ننھی شہزادی 12 سالہ کوہ پیما سیلینہ خواجہ نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی راہ پر گامزن
- سیاحت کا فروغ،سلاٸیڈز اور کاغذی منصوبے
واضح رہے کہ دنیا کی 14 بلندترین پہاڑی چوٹیاں پاکستان ،نیپال اور چین میں واقع ہیں جن کی بلندی 8 ہزار میٹرز سے زیادہ ہے میں مائونٹ ایورسٹ جس کی بلندی 8 ہزار 845 میٹرز ہے نیپال میں ،جبکہ کے ٹو ،گیشہ بروم اول دوم ،براڈپیک اور نانگا پربت سمیت پانچ پاکستان میں ہیں
آٹھ ہزار میٹر کے بعد بلندی انسانی زندگی کیلئے خطرناک ترین تصور کی جاتی ہے جہاں آکسیجن کی سطح انتہائی کم ہوجاتی ۔جبکہ زیادہ ترکوہ پیما مصنوعی آکسیجن پر انحصار پر مجبور ہوجاتے ہیں
شہروز کاشف کی کامیابی پر ملک بھر سے اور بیرونی دنیا سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔جبکہ شہروز کی والدہ نادیہ کاشف نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
شہروز نے پہاڑوں کو ہی ہمیشہ اپنا گھر سمجھا اور جو شخص اتنا لگائو رکھتا ہو اسے روکنا کیسے ممکن ہے ۔ان کا کہنا تھا میرا بیٹا حوصلہ مند ،لگن اور مضبوط جذبوں کا مالک ہے ۔میں شہروز کے والد کے بھی تسلی دیتی رہتی ہوں کہ وہ اس کے بارے میں پریشاں نہ ہوں ۔ہمیں یقین تھا کہ ہمارا بیٹا ایک دن نہ صرف ہمارا بلکہ پوری قوم کا سرفخر سے بلند کریگا اور اس نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا
ردعمل اور مبارکباد
شہروز کاشف کی کامیابی پر دنیا بھر سے مبارکباد اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک تہنیتی ٹوئٹ میں 19 کی عمر میں شاندار کارنامہ سرانجام دینے پر دلی مبارکباد پیش کی
پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے بھی کاشف شہروز کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ۔سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا
پاکستان کو مبارکباد
شہروز کاشف نے کے ٹو چوٹی سر کر والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرلیا ۔یہ ایک حیران کن کارنامہ ہے
#شہروز کاشف کو مبارکباد
جبکہ قراقرم کلب سمیت سیاحت سے متعلق تمام سوشل میڈیا پیچز اور پلیٹ فارمز پر شہروز کاشف کے کارنامے پر انہیں مبارکباد پیش کرنے اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے