مسرت اللہ جان ، پشاور
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کیلئے ٹرائلز کا مرحلہ پشاور ریجن سے شروع ہوگیا جس میں چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، خیبراور مہمند ڈسٹرکٹ کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کیا
لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے ہاکی ٹرائلز کے موقع پر ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور فیڈریشن کے سینئیر نائب صدر سعید خان ۔ خیبر پختونخوا ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کا تعارف ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کیساتھ کروایا ۔
ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ، چیف سلیکٹر اولمپئن رحیم خان اور انٹر نیشنل کھلاڑی یاسر اسلام سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ،
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے خیبرپختونخوا ہاکی 30 ستمبر سے شروع ہورہی ہے جس میں آٹھ مختلف ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیگ کے تحت میچز صوبے کے مختلف آسٹرو ٹرف میں کھیلے جائیں گے جن میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، پشاور ، چارسدہ اور مردان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
- ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب ،کیا پاکستان میںہاکی کے دن پھرنے والے ہیں؟
- خیبرپختونخواہ حکومت کا ایک ہزار کھیل سہولتوں کا منصوبہ کیا ہے ؟
- اشاروں کی زبان سے سکواش سیکھنےوالی کم عمر ثناء بہادرکے بارے میں جانئے
- خیبرپختونخواہ میں کھیل سے سیاست تک بنی تجربہ گاہیںاور کروڑوں کی بھینٹ
کھلاڑیوں کو ٹرانسپورٹ ،خوراک،رہائش،کٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔اُنہوں نے بتایا کہ جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافی سیٹس ، میڈلز اور سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی والی ٹیم کو 10 لاکھ روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد انعامات دیئے جائیں گے ۔
تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ کا آغاز کررہے ہیں
جو 30 ستمبر سے شروع ہوگی پہلا میچ پشاور اور بنوں کی ٹیموں کے درمیان پشاور میں ہوگا مجموعی طور پر لیگ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں ایک ٹیم ضم شدہ اضلاع کی ہوگی
ان ٹیموں میں پشاور فالکن’ملاکنڈ ٹائیگرز ‘ڈی آئی خان سٹالینز ‘کوہاٹ ایگلز’ہزارہ وارئیرز ‘بنوں پینتھرز ‘مردان بیئرز اور ٹرائبل لائنز شامل ہیں’ان میں ہر ٹیم میں پاکستان کے دو انٹرنیشنل سینئر اور دو جونیئر کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی لوکل ہوں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل پلیئرز کیساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے کھیل میں بہتری لاسکیں۔
ہاکی لیگ کے ٹرائلز کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پشاور ’15 ستمبر کو کوہاٹ ’16 ستمبر کو سوات ’18 ستمبر کو ڈی آئی خان’19 ستمبر کو بنوں ’21 ستمبر کو ایبٹ آباد جبکہ 23 ستمبر کو مردان میں ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے ‘
ٹرائلز کمیٹی کے چیئر مین اولمپئن رحیم خان ہونگے جبکہ دیگرممبران میںاولمپئن نعیم اختر، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و کوچ یاسراسلام، شامل ہیں۔ اس ٹرائلز میں سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑی شریک ہوئے
ٹرائلز میں صوبہ بھر سے 80 کھلاڑیوں کی شرکت
پشاور ریجن کے ٹرائلز میں پشاور‘ چارسدہ‘ نوشہرہ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالی کے پی نیشنل ہاکی لیگ کیلئے اسی سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں دو ٹیموں کا انتحاب عمل میں لایا گیا یہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چار بجے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لین گی
کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ کے مطابق ان میں سے بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ان میں تیرہ کھلاڑیوں کا انتخاب ٹریننگ کے بعد کیا جائیگا جن میں چار پاکستان کے کھلاڑی سینئر اور جونیئرہونگے جبکہ تین کھلاڑیوں کا دیگر ڈسٹرکٹ سے انتخاب ہوگا
انہوں نے بتایا کوہاٹ میں کل بروز بدھ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا چیف سلیکٹر رحیم خان کے زیر نگرانی ہونیوالے اس ٹرائلز میں تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع دئیے گئے
پشاور کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑی کون کون ہیں ؟
پشاور کیلئے منتخب ہونیوالی کھلاڑیوں میں گول کیپر محمد علی‘ انس‘ سبحان فل بیک کیلئے دانیال‘ ارشاد‘ زاہد اللہ‘ احسن فہیم‘ رائٹ ہاف کیلئے قیصر جونیئر ذیشان احمد خلیل سنٹر ہاف کیلئے یاسر خلیل اسماعیل لیفٹ ہاف کیلئے سلمان‘ عمر‘ فرمان رائٹ آؤٹ کیلئے افاق‘ توحید‘ عزیز‘ سمیر‘ عاصم خان‘ شہزاد رائٹ ان کیلئے اسماعیل‘ اسامہ‘ سنٹر فارورڈ کیلئے جنید شاہ‘ زرین‘ تیمور‘ ارشاد لیفٹ ان کیلئے امجد رحمان‘ علاؤ الدین‘ لیفٹ آؤٹ کیلئے جبران‘ جواد کا انتخاب عمل مییں لایا گیا
سلیکشن کمیٹی میں سابق اولمپین رحیم چیف سلیکٹر یاسر اسلام‘ ممبر سلیکش کمیٹی ضیاء الرحمان‘ ہدایت اللہ‘ سیکرٹری جنرل‘ سعید ظاہر شاہ صدر کے پی ہاکی ایسوسی ایشن‘ اور چیئرمین سعید خان اور ڈی ایس او تحسین اللہ بھی موجود تھے