مسرت اللہ جان ،پشاور
کے پی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام کھیل جانیوالے میچ میں بدھ کے روز ٹرائبل اور ہزارہ کے مابین مقابلہ ہواجو کہ ٹرائبل نے چار تین سے یہ مقابلہ جیت لیا ٹرائبل کی ٹیم نے طرف سے پہلا گول یاسر نے پہلے کوارٹر میں سات منٹ میں یاسر نے کیاجبکہ ٹرائبل کی طرف سے تینتیسویں منٹ میں افراز نے دوسرا گول کیا
بدھ کے روز پہلے میچ میں ٹرائبل کی ٹیم حاوی رہی اور اکتالیسویں منٹ میں ٹرائبل کے اسامہ نے تیسرا گول کیاپچپن ویں منٹ میں یاسر نے چوتھا گول کیا،میچ کے دوران ہزارہ کی جانب سے تیرھویں منٹ میں رضوان نے پہلا گول کیا ہزارہ کی جانب سے رضوان نے ہی اڑتیسویں منٹ دوسرا گول کیا جبکہ شان نے اکاون ویں منٹ میں تیسرا گول کیا
میچ میں امپائرنگ کے فرائض یاسر خورشید ‘ عاطف ‘ ججز ماسٹر ساجد ‘ قیصر ‘ ریزرو امپائز سبحان ‘ ٹیکنیکل آفیسر حمزہ طفیل نے انجام دئیے
بدھ کے روز دوسرے کھیلے گئے میچ میں بنوں نے مردان چھ ایک سے یہ مقابلہ جیت لیا دوسرے میچ میں بنوں نے ساتویں منٹ میں پہلا گول کیا یہ گول ذاکر نے کیا بنوں کی طرف سے بیسویں منٹ میں دوسرا گول کیا گیاجبکہ بنوں کی طرف سے ستائیسویں اور انتیسویں منٹ میں بالترتیب دو گول کئے گئے
بنوں کی طرف سے پانچواں گول بیالیسویں منٹ میں سفیان نے کیاتریپن ویں منٹ میں بنوں نے چھٹا گول کیامردان کی طرف سے واحد گول آخری لمحات میں ستانویں منٹ میں سیف اللہ نے کیایوں ہاکی کا یہ دوسرا میچ بنوں نے چھ ایک سے جیت لیا .میچ میں امپائرنگ کے فرائض حمزہ اور شاہد نے انجام دئیے جبکہ ٹیکنکل آفیسر حمزہ طفیل نے انجام دئیے
ملاکنڈ اور کوہاٹ کے مابین مقابلہ ‘ ملاکنڈ کی جیت
کے پی ہاکی لیگ کے سلسلے میں بدھ کے روز کھیلے گئے تیسرے میچ میں ملاکنڈ اور کوہاٹ کے مابین مقابلہ ہوا ‘ جو کہ ملاکنڈ نے جیت لیا ‘ ملاکنڈ کی طرف سے پہلا گول شاہ فہد نے پچیسویں منٹ میں کیا دوسرا گول نوید عالم نے کیا جو کہ سینتیسویں منٹ میں کیا گیا ‘ تیسرا گول انیس نے ملاکنڈ کی جانب سے انتالیسویں منٹ میں کیا پینتالیسویں منٹ میں چوتھا گول سمیع اللہ نے کیا
یہ بھی پڑھیں
- کے پی ہاکی لیگ کے میچز اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نمازجنازہ
- کے پی نیشنل ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب ،میچز کا آغاز،پہلا مقابلہ کون جیتا؟
- خیبرپختونخواہ نیشنل ہاکی لیگ ٹیموں کی نیلامی ،پشاور ٹیم سب سے مہنگی
- ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب ،کیا پاکستان میںہاکی کے دن پھرنے والے ہیں؟
ڈی آئی خان کی طرف سے پہلا گول مہربان نے اکتالیسویں منٹ میں اور دوسرا گول چوالیسویں منٹ میں کیا گیا اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض ہارون اور سبحان نے فرائض دئیے جبکہ تھرڈ امپائر کے فرائض افسر نے انجام دئیے جبکہ ججز کے فرائض ماسٹر خان ‘ قیصر ‘ اعجاز ‘ سجاد اور ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض حمزہ طفیل نے انجام دئیے
ہاکی لیگ خوش آئند ،توقع سے بڑھ کر پذیرائی اور کامیابی ملی ‘ عابد مجید سیکرٹری سپورٹس
سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے کہا ہے کہ کے پی ہاکی لیگ پر انتہائی خوش ہوں اور پہلی مرتبہ صوبے میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر نے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدام اٹھایا ہے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے توقع نہیں تھی کہ اس طرح کامیاب ہوگا لیکن ہمارے ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور لوکل لوگوں نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا
بہت اچھے میچز ہوئے نہ صرف پشاور بلکہ بنوں ‘ چارسدہ بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی مقابلے ہوئے جو ابھی تک جاری ہے ان کا کہنا ہے کہ کوہاٹ اور دیگر شہروں میں آسٹرو ٹرف بچھیں گے تو وہاں پر بھی مقابلے کروائیں گے. عابد مجید کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں والی بال اور فٹ بال بھی لیگ طرز پر شروع کرینگے
کیونکہ یہ دونوں گیمز بہت مقبول کھیل ہیں ان کا کہنا تھا کہ کے پی ہاکی لیگ کی کامیابی پر ہمار ے ساتھ ایک بڑے ادارے نے رابطہ کیا ہے کہ ہم اسے لینگے اور چلائیں گے .ہم محنت کرینگے لیکن ہم اسے جاری رکھیں گے..
ہاکی قوانین سے لاعلمی کے باعث غلط بیانات کنفیوژن پیدا کرتے ہیں ‘ سید ظاہر شاہ
میڈیا سے وابستہ افراد ہاکی قوانین پر بات کرنے سے قبل آرگنائزنگ کمیٹی سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کریں تاکہ ہاکی کے حوالے سے کنفیوژن پیدا نہ ہوں ‘ قوانین سے لاعلمی کے باعث میڈیا سے وابستہ افراد غلط رپورٹنگ کرتے ہیں یہ باتیں کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور آرگنائزنگ سیکرٹری کے پی ہاکی لیگ خیبر پختونخواہ ظاہر شاہ نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کی.
ان کا کہنا تھا کہ جو شیڈول کلاسیفیکیشن میچز کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا وہ ایف آئی ایچ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل ٹورنامنٹ ریگولیشن کے آرٹیکل اپینڈکس ٹو ‘ون پول کمپیٹیشن اینڈ رینکنگ کے مطابق تھا اورآرگنائزنگ کمیٹی نے پورا ٹورنامنٹ ایف آئی ایچ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل ٹورنامنٹ ریگولیشن کے مطابق چلایا اور جن لوگوں کو سزائیں دی وہ بھی اسی قانون کے تحت دی گئیں
آرگنائزنگ سیکرٹری کے مطابق کمیٹی رولز ‘ ریگولیشنز اور ڈائریریکٹیو جو پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ایف آئی ایچ سے جاری ہوتے ہیں سے بخوبی واقف ہیں اور اس کا صحیح طریقے سے استعمال سمجھتے ہیں ان کے مطابق چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خان خٹک نے اس کی منظوری دی ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے
چونکہ جیو سپر سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیلئے بات کی گئی ہیں اور انکو ادائیگی بھی کی گئی ہیں کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کے مقابلے لائیو ٹیلی کاسٹ کرینگے جس کی خواہش ان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان جو کہ اس ٹورنامنٹ کے پیٹرن ان چیف ہیں نے کی تھی جس کی وجہ سے آرگنائزنگ کمیٹی نے سیمی فائنل کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے
حالانکہ ورلڈ کپ ‘ اولمپکس ‘ چیمپئن ٹرافی میں کبھی بھی عموما پانچ مقابلے ہوتے ہیں جس میں باقاعدہ آرام بھی ہوتا ہے..سید ظاہر شاہ کے مطابق چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی نے سیمی فائنل کی باقاعدہ منظوری دی ہے
کے پی ہاکی لیگ’ سیمی فائنل جمعرات،جبکہ فائنل جمعہ کو ہوگا
کے پی ہاکی لیگ کے سلسلے میں پہلا سیمی فائنل آج بروز جمعرات دوپہر ساڑھے بارہ بجے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ ڈھائی بجے آسٹرو ٹرف پر کھیلا جائیگا اسی طرح تیسری پوزیشن کیلئے مقابلہ جمعہ کے روز ساڑھے نو بجے جبکہ فائنل مقابلہ ڈھائی بجے جمعہ کو ہوگاسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام چار اکتوبر سے جاری ان مقابلوں میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں