مسرت اللہ جان
پشاور
پانچ سالہ مدت پر محیط کھیلوں کی سہولیات کا منصوبہ کیا ہے ،اس پر کتنی لاگت آئے گی ،اس میں کون کون سے منصوبے شامل ہیں اور ان پر کتنی لاگت آئے گی ۔اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کیساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں اس منصوبے کی مکمل تفصیلات کو سامنے لانے اور اب تک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
مراد علی مہمند کے مطابق اس منصوبے کے تحت پورے صوبے میں کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات فراہم کی جائیں گی ،جن میں نئے کھیل کے میدان تیار کرنے سمیت پہلے سے موجود سہولتوں کی بحالی یا بہتری بھی شامل ہے ۔
پانچ سالہ منصوبہ کی مجموعی تخمینہ لاگت 5 ارب روپے ہے ۔اس منصوبے کا بنیادی مقصدپورے صوبہ خیبرپختونخواہ کی 1008 یونین کونسلوں میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو قائم کرنا اور پہلے سے موجود سہولتوں کو اپ گریڈ کرنا ہے
تاکہ ہر یونین کونسل کی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے یا نشوونما پانے کے مواقع میسر آسکیں
یہ بھی پڑھیں
- بخدمت جناب وفاقی وزیر برائے کھیل و بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرز ا صاحبہ..
- خیبرپختونخواہ میں کھیل سے سیاست تک بنی تجربہ گاہیںاور کروڑوں کی بھینٹ
- کھیلوں کے فنڈز کارکردگی سے منسلک ،غیرفعال ایسوسی ایشنز کی رقوم بند کرنیکا فیصلہ
- قبائلی اضلاع میں بین المدارس کھیلوںکے مقابلے منعقد کرنیکا فیصلہ
اس سوال کے جواب میں کہ یہ منصوبہ ابھی تک کون کون سے اضلاع میں جاری ہے اورکیا اس کا دائرہ کار کن کھیلوں پر محیط ہے
تو مراد علی مہمندکا کہنا تھا پورے خیبرپختونخواہ بشمول سابقہ قبائل اضلاع چترال سے لیکر ٹانک تک 28 ضلعوں میں مختلف سہولت سکیموں پر کام جاری ہے ۔ان میں سے کچھ تکمیل کے قریب ہیں اور کچھ ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم ہمارا ہدف ہے کہ ان تمام سہولتوں کو مقررہ مدت کے اندر ہرصورت مکمل کیا جائے
پہلے مرحلے میں 215 سکیموں کی منظور ہوچکی ہے جن میں کرکٹ گرائونڈز ،بیڈمنٹن ہالز سمیت دیگر کھیل شامل ہیں
مزید دیکھئے اس ویڈیو رپورٹ میں