بیورورپورٹ

ہریپور


خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے ودہولڈنگ ایجنٹس کی سہولت کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ کے احاطے میں اپنی ذیلی شاخ کا آغاز

کیپرا (نارتھ) ریجن کا عملہ صبح تا شام موجود رہے گا اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے  صنعتی یونٹس اور ان یونٹس کو سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو سیلز ٹیکس آن سروسز میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

حطار انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے دفتر کے سامنے واقع کیپرا کے ذیلی دفتر نے جمعرات کے روز سے باقاعدہ خدمات کا آغاز کردیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں 

  1. ہریپور کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم فراہمی آب کا نظام جو آج بھی قابل عمل ہے
  2. ٹی آئی پی ہریپورای-ووٹنگ مشینوں‌کی خریداری کی حکومتی فہرست سے خارج
  3. ہریپور،انصاف مانگنے کی پاداش میں مقتول صحافی کی بہن بھی قتل
  4. طویل خشک سالی سے ہریپورکے آبی ذخائرکم ترین سطح پر آگئے

افتتاح کے موقع پرکیپرا (نارتھ) ریجن کے ایڈیشنل کلکٹر ذوالفقار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیپرا کے دفتر کا قیام ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی جناب فیاض علی شاہ کی حصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے

جس کا بنیادی مقصد حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی میں درپیش مشکلات میں آسانی پیدا کرنا اوران کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

ہمارا عملہ صبح سے شام دفتر میں موجود رہے گا جو کہ سیلز ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور بشمول کیپرا کے ساتھ کاروبار کی رجسٹریشن، سیلز کے حساب کتاب اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے میں نہ صرف یہاں کے ودہولڈنگ ایجنٹس کو معاونت فراہم کرے گا بلکہ انہیں باقاعدہ تربیت بھی دے گا۔

ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا اور اپنے صوبے کو مالی طور پر مستحکم کرنا خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کےبنیادی مقاصدہیں

ٹیکس کلچر کا فروغ اولین ترجیح :ذوالفقار احمد

اور ان مقاصد کے حصول کے لیے ہمیں سب کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ مالی استحکام خیبرپختونخوا اور اس کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپرا کے ٹیکس کا نظام پہلے ہی سے آسان اور سادہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس جتنا ممکن ہو مزید سہل بنایا جائے۔

اس موقع پر حطارانڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین عطاء الرحمن یوسفزئی نے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل فیاض علی شاہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا

اوربھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی۔عطا الرحمن یوسفزئی نے کہا حطارانڈسٹریل اسٹیٹ میں سروسز فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن کے عمل میں ترجیح دی جائے

تاکہ ٹیکس کی ودہولڈنگ میں درپیش مشکلات کا سدباب ہوسکے۔انکا کہنا تھا کہ کیپرا دفتر کے بدولت انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹیکس کلچر کو پروان چڑھنے میں مدد ملے گی اور ایک مثبت مقابلے کی فضا قائم ہوگی۔