آزادی ڈیسک
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 20 ماہ کی نظربندی کے بعد رہا کر دیا گیاہے .
کشمیری میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی جمعے سے قبل ختم کر دی گئی۔اور وہ ممکنہ طور پر کل سری نگر کی جامع مسجد میں‌جمعہ کی نماز پڑھائیں گے اور خطبہ بھی دیں‌گے .


مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے نئے ہتھیار،غاصب فوج کی نیند اڑ گئی

غلام مصطفی شاہ ،تحریک آزادی کشمیر کا اہم کردار،جو اپنوں‌بیگانوں‌کی بے اعتنائی کا شکار ہوا

جامعہ ہریپور میں کشمیر ڈیسک قائم،کاز کو اجاگر کرنا ہوگا،سردار مسعود



واضح‌رہے کہ قابض بھارتی فوج نے کشمیر میں‌آئینی تبدیلی کے بعد حالات کو قابو میں‌رکھنے کےلئے میر واعظ عمر فاروق کو 4 اگست 2019 کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا تھا .جبکہ دیگر اہم حریت پسند کشمیری رہنما بھی مختلف جیلو‌ں میں‌بند ہیں‌.
میرواعظ عمر فاروق مقبوضہ کشمیر میں‌حریت پسند اتحاد عوامی ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین ہیں‌،