آزادی ڈیسک
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان جام شہادت نوش کر گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات گئے دہشت گردوں نے مکین میں واقع ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا ،جوابی کاروائی کے دوران 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ،جبکہ فوج کے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے.
جام شہادت نوش کرنے والوں میں لانس نائیک عمران علی .سپاہی عاطف جہانگیر ،سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں .
واقعہ کے علاقہ میں تلاشی کا عمل جاری ہے دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سیاسی قائدین نے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے