سید کوثر نقوی
ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور امریکی ٹیمپل یونیورسٹی کے مابین مائیکروبائیولوجی اور ہیلتھ سائنسز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مفاہمت پر دستخط ہوگئے ہیں
جس کے تحت دونوں جامعات کے مابین ریسرچ پیپرز کا تبادلہ اور امریکی یونیورسٹی کے معروف پروفیسرزتک طلباء کو رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی
یہ بھی پڑھیں
- ملالہ کی تصویر چھاپنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ہزاروں نصابی کتابیں ضبط
- 20 پاکستانی کمپنیوں کا پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کیساتھ تحقیق و مہارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- قدرتی آفات ،ماحولیاتی آلودگی اور کووڈ نے غذائی عدم تحفظ پیدا کیا ،ماہرین
- افغانستان جہاں طالبان ،وارلارڈز اور جنگ کے سوا اور بھی دنیائیں آباد ہیں
واضح رہے کہ ٹیمپل یونیورسٹی امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں 1884 میں رسل کونویل نے قائم کی ۔اور بالخصوص ریسرچ کے حوالے سے یہ ادارہ اپنی منفرد پہنچان اور مقام رکھتا ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کہا معاہدے سے مائیکروبیالوجی اور ہیلتھ سائنسز کے طلباء کو ریسرچ کے شعبے میں مدد ملے گی اور ان کا معیار تعلیم بہتر ہوگا
مفاہمت پر ڈاکٹر عادل خان ڈائریکٹر پوائنٹ آف کیئر ٹیسٹنگ اینڈ کلینکل کیمسٹری نے دستخط کئے اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ سیمینارز اورریسرچ کی یقین دہانی کروائی
تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر مجددالرحمن اور رجسٹرار افتخارحسین نے بھی شرکت کی