عتیق عباسی
ایوبیہ
30مارچ کو سیاحتی گلیات کے علاقے تھانہ بکوٹ کی حدود میں ایک چیتے کو مارنے پر محکمہ تحفظ جنگلی
حیات نے تین افراد کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے تین افراد کےخلاف قانونی کاروائی کےلئے عدالت سے وارنٹ جاری کروائے گئے
واضح رہے کہ 30 مارچ کی شام کو مذکورہ علاقے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگ ایک تیندوے کا پیچھا کرتے دکھائی دیتے ہیں
جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں تیندوا ایک معمر شخص پر حملہ کرتے دیکھا گیا ،جسے بعدازاں مقامی لوگوں نے ایک جگہ پر گھیر کر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے مار دیا
جبکہ بعدازاں منظر عام پر آنے والی معلومات کے مطابق مارا جانے والے تیندوا مقامی آبادی اور رہگزر سے کافی دوری پر موجود تھا
جسے شکاری کتوں کی مدد سے ایک جگہ گھیر کر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے مار دیا گیا تھا ،جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد مقامی پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار جائے واردات پر پہچنے اور انہیں ابتدائی شواہد سے یہ اندازہ ہوا کہ تیندوا حملہ آور نہیں تھا بلکہ مقامی لوگوں نے اسے جان بوجھ کرمشتعل کیا اور بعدازاں اسے ماردیا گیا

گذشتہ روز محکمہ کی جانب سے واقعہ میں ملوث عبدالرحیم اور ان کے تین ساتھیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ۔اور اس سلسلے میں سینئر سول جج ایبٹ آباد کی عدالت سے ملزمان کےخلاف کاروائی کے لئے وارنٹ حاصل کئے گئے
ملوث ملزمان عبدالرحیم اور ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر ، سینئر سول جج ایبٹ آباد نے سی آر پی سی کی دفعہ 204 کے تحت 3 مرکزی مجرموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے ملزموں کی جلد گرفتاری کے لئے تھانہ باکوٹ کو ہدایات جاری کر دیں، تاکہ ان کے خلاف وائلڈ لائف اینڈ بایوڈائیورائیٹی ایکٹ 2015 کے تحت کارروائی کی جاسکے۔ چالان ، تفتیشی رپورٹ ، اضافی دستاویزات /ثبوت وغیرہ پر مشتمل فائل سینئر سول جج ایبٹ آباد کی عدالت میں پیش کر دی گئی۔