نیوز ڈیسک
مانسہرہ سول جج کی عدالت نے توہین عدالت کیس میں ایم این اے صالح محمد خان ,ایم پی اے احمد حسین شاہ اور ایکسٸین سی اینڈ ڈبلیو کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا,تینوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری,پولیس چھ مارچ کو تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرے,عدالت کا حکم ۔ مانسہرہ سول جج مانسہرہ کی عدالت نے توہین عدالت کے دو مقدمات میں میں ایم این اے الحاج صالح محمد خان اورایم پی اے ہے پی کے تیس سیداحمد حسین شاہ اور ایکسیئن ورک اینڈسروس کے خلاف عدالت حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے ناقابل گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوے چھ مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا مدعیان کے مطابق محکمہ ٹورزم کارپوریشن خیبر پختون خوا کی جانب سے وادی گھنول کیلئے چودہ کلو میٹر کیلے 44 کروڑ کاتخمینہ لگایا تھا بعد میں ممبر قومی اسمبلی اور ممبر صوباٸی اسمبلی کی ملی بھگت سے پی سی ون میں تبدیلی کر کے چودہ کلو میٹر کو نو کلو میٹر کردیا .
File photo
جس پر اہالیان علاقہ کی جانب سے حکم امتناعی حاصل کیا مگر دونوں منتخب نماٸندگان نے عدالتی حکم کی بھی دھجیاں اڑاتے ہوٸے عدالت میں حاضری نہیں دی جبکہ محکمہ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوٸے کام جاری رکھا جس پر مقامی لوگوں نے توہین عدالت کی استدعا کی گی اور عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوٸے دونوں ممبران اسمبلی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے