آزادی ڈیسک
بیروت میں منعقد ہونے والے عالمی تائیکوانڈو مقابلے میں پاکستان نے ورلڈتائیکوانڈو ایشین چیمپئین شپ میں سلورمیڈل جیت لیا،فلپائن نے ایونٹ کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا
پاکستان کی جانب سے عائشہ نور، نا جیہ رسول،حمزہ سعید، ہارون خان اور شاہزیب خان پر مشتمل مکسڈ ٹیم نے اوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں چاندی کے تمغے حاصل کیے
فلپائن کیلئے گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں نکی اولیوا،کوب میکاریو، جیولین کرسٹومو،جارڈن ڈومیگیز اور مارون مورٹ شامل تھے
یہ بھی پڑھیں
- کھیلوں کے فنڈز کارکردگی سے منسلک ،غیرفعال ایسوسی ایشنز کی رقوم بند کرنیکا فیصلہ
- ٹیبل ٹینس مردوخواتین کھلاڑیوں کیلئے مخلوط تربیت پر پابندی
- ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس میں افغان خواتین سائیکلسٹ بھی حصہ لیں گی
- بہاراورسیاح لوٹ آئے ،سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال
پاکستان کیلئے چاندی کاتمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں عائشہ نور، نا جیہ رسول،حمزہ سعید، ہارون خان اور شاہزیب خان شامل ہیں
اس حوالے سے ایونٹ میں حصہ لینے والےپاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایشیاءکے بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں سلور میڈل جیتنے پر اللہ کاشکر اداکرتے ہیں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کا کریڈٹ ہماری محنت کے ساتھ ساتھ کوچز اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی مکمل سرپرستی کی مرہون منت ہے
جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے نقدانعامات کا اعلان
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ٹیم لیڈر عمرسعید نے سلور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کی سطح پر سلور میڈل جیتنا نہایت خوش آئند بات ہے
ہمارے ایتھلیٹس پاکستان کیلئے جیت کے جذبہ سے سرشار ہوکر مقابلوں میں حصّہ لے رہے ہیں امید ہے کہ آنے والے مقابلوں میں بھی ہمارے کھلاڑی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے
اس موقع پر سلورمیڈلزجیتنے والے تمام کھلاڑیوں کیلئے فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کیجانب سے ہر کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے کیش ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔
ووشو میں نام پیدا کرنیوالے 15 سالہ عبیداللہ آگے بڑھنے کیلئے پرعزم
ووشوکھیل میں خیبر پختونخواکے افق پر جگمگانے والاروشن ستارہ عبید اللہ محض چندماہ کی ٹریننگ کے بدولت ووشوکھیل میں ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے اور15 سال کی عمر میں کئی چمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کر لئے ہیں،
پشاورسے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان باصلاحیت کھلاڑی پشاور میں کئی ٹورنامنٹس کیساتھ ساتھ نوشہرہ اور چارسدہ میں منعقدہ صوبائی مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈلز جیت چکے ہیں
،جبکہ اب کوئٹہ میں 24تا30جون کھیلی جانیوالی نیشنل چمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے پرعزم ہیں ۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عبید اللہ نے کہاکہ انہیں ووشوکھیل سے محبت ہے اور اس کھیل کے ذریعے اپنااورپاکستان کانام روشن کرنا چاہتے ہیں،
اس کیلئے بھرپور محنت کیساتھ اپنے کوچ نجم اللہ صافی سے ٹریننگ لے رہے ہیں، انہی کی کاوشوں سے میرے کھیل میں کافی نکھار آیا ہے ،انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ کورونا کے باعث ٹریننگ کا سلسلہ متاثر ہوا ،
لیکن اس کے باوجود میں بھرپور پریکٹس میں مصروف رہا۔پندرہ سالہ عبید اللہ نے کہاکہ وہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام منعقدہ انڈر21گیمز کے ووشوایونٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم کیلئے گولڈمیڈل کیلئے پرعزم ہیں
ووشو نوجوانوں کیلئے آئیڈیل کھیل
جبکہ 24تا 30جون کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل ووشوچمپئن شپ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں عبید اللہ کا کہناتھاکہ ووشو اپنے دفاع کے ساتھ ساتھ ایک متحرک کھیل ہے اورطلبہ ،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہوتاہے ،
انہوں نے مزید بتایاکہ نیشنل چمپئن شپ کیلئے بھر پور تیاری کی ہے اور اس دوران پشاور میں منعقدہ ایم ایم اے یعنی میکس مارشل آرٹس مقابلوں میں بھی حصہ لیکرگولڈمیڈل جیتا،اور مستقبل میں کھیلے جانے والے ملکی وغیر ملکی ایونٹس میں کامیابی کیلئے تیار ہوں