عتیق عباسی ،ایوبیہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے ساتھ سیاحت کی اجازت ملنے کے بعد ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات کی رونقیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں ،جہاں اندرون ملک سے بڑے پیمانے پر سیاح ایوبیہ اور گلیات کے پرفضا مقامات کی سیر کے آنے لگے ہیں ۔

ملک کے زیریں علاقوں میں جہاں اس وقت موسم گرما اپنے رنگ دکھا رہا ہے وہیں ہرنوئی ،ڈونگا گلی ،چھانگا گلی اور ایوبیہ کی سرسبز وادیوں میں اترتی خنک بہار اپنے جوبن دکھا رہی ہے ۔لیکن حالیہ عرصہ کے دوران کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے سیاحتی سرگرمیوں کو بھی انتہائی محدود کردیا تھا ۔

جس کے نتیجے جہاں اس موسم میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں ابھی تک ویرانی کا منظر پیش کررہے تھے۔
تاہم دور روز سے ایبٹ آباد سے مری روڈ پر سیاحوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ان میں جہاں نوجوان لڑکوں کی ٹولیاں ہیں وہیں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں سے فیملیوں کے ساتھ بھی سیاح جوق در جوق گلیات ،ایوبیہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر بھی قدرت کے حسین مناظر اور رعنائیوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں 

گلیات میں معمر شہری پر حملہ کرنیوالا تیندوا مارا گیا

بالاکوٹ ،غربت کی ستائی ماں نے دوبچے دریا میں پھینک دیئے

اپنی زبان کو فروغ دینے کیلئے ہندکو میں‌ ارطغرل ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کیا

نوشہرہ سے آنے والے 27 سالہ عمر خیام کے بقول وہ گذشتہ کئی سالوں ہر گرمیوں میں چند دن ان پرفضا مقامات پر گزارنے کیلئے آتے رہے ہیں ،لیکن گذشتہ دو سال کووڈ 19 کی وجہ سے وہ نہیں آسکے جس کی وجہ سے وہ ان پرفضا مقامات کو بہت یاد کرتے رہے ۔

اور اب جونہی حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت سیاحت کھولنے کا اعلان ہوا ہے تو پہلی فرصت میں یہاں آگئے اور نتھیاگلی سے ایوبیہ تک ہر منظر کو جی بھر کر دیکھا اور اپنے اندر کی اداسی کو دور کیا ۔
عمر خیام کے بقول مجھے ایوبیہ اور گلیات کے علاقے ہمیشہ سے اپنی جانب کھینچتے تھے لیکن پابندی کی وجہ سے مجھے بہت مایوسی ہورہی تھی ۔

کیونکہ ان علاقوں کے تروتازہ مناظر ،صاف شفاف ہوا بہتے جھرنے اور چہچہاتے پرندے انسان کو دنیا کی فکروں اور پریشانیوں سے کچھ دنوں کیلئے دور کر دیتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ جو ایک بار ان علاقوں کو دیکھ لے اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بار بار یہاں آئے اور اپنی روح کو تروتازہ کرے ۔اور اب جوں ہی حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی ہوئی میں

واضح رہے کہ گلیات اور ایوبیہ میں مشہور عالم مشکپوری ٹاپ ،ڈونگا گلی اور نتھیاگلی کے درمیان واقع پیدل ٹریک جو سطح سمندر سے ساڑھے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے سیاحوں کی خصوصی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ ایوبیہ چیئر لفٹ ،ایوبیہ نیشنل پارک ، رنگ برنگے پرندے ،اٹھکلیاں کرتے بندر اور دیگر جانوروں کی بڑی تعداد سیاحوں کیلئے لطف و سرور کا سامان کرتے ہیں ۔

اس کے علاوہ یہاں کے فائیو سٹار ہوٹلوں سے لیکر عام ڈھابہ ہوٹل تک اور ٹورگائیڈ سے لیکر گھوڑے بان تک مقامی لوگوں کے زریعہ معاش کا بڑا ذریعہ بھی سیاحوں کی آمد سے وابستہ ہے

اس حوالے گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید نے بتایا کہ قبل ازیں کرونا کیسز کی وجہ سے بند کئے جانے والے 250 ہوٹلز کو سپرے اور مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ کھول دیا گیا ہے

جبکہ باہر سے آنے والے سیاحوں اور مقامی سطح پر بھی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے خصوصی طور پر نگرانی کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات پر نظر رکھنے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔