آزادی ڈیسک
بھارت میں کورونا سے بڑھتی اموات ،کئی دلخراش مناظر نے دلوں کو دہلا کررکھ دیا ہے ،حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے بھارت میں درپیش انسانی المیے کو اجاگر کیا ہے
اس ویڈیو میں دو بیٹوں کو اپنی مردہ ماں کو کئی میل دو موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے
یہ واقعہ بھارتی شہر آندھرا پردیش میں سوموار کے روز پیش آیا ۔جب ہسپتال میں دم توڑنے والی خاتون کی میت کو گھر لے جانے کیلئے ایمبولینس نہ ملی تو دونوں بیٹے اپنی مردہ ماں کو موٹر سائیکل پر لے جانے پر مجبور ہوگئے
میڈیا اطلاعات کے مطابق 50 سالہ خاتون کی طبیعت دو تین قبل انتہائی خراب ہوئی تو اس کے بیٹے ایک رکشا میں لے کر اسے قریب ترین ڈاکٹر کے پاس پہنچے
کوروناپھیلائو روکنے کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجو،خودکشی سے پہلے خاتون کی ویڈیو وائرل
جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی علاج کے بعد انہیں شہر میں لے جانے کا مشورہ دیا تا کہ میڈیکل ٹیسٹ کی مدد سے خاتون کو لاحق مرض کا بہتر انداز میں علاج ہوسکے
لیکن اسی دوڑ دھوپ میں قبل اس کے کہ متاثرہ خاتون ہسپتال میں جگہ حاصل کرپاتی وہ دم توڑ گئی ،جس کے بعد رکشہ ڈرائیور نے مردہ خاتون کو اپنے رکشے میں لے جانے سے انکار کردیا
جس کے بعد مجبوراً انہوں نے اپنی مردہ والدہ کو موٹرسائیکل پر درمیان میں بٹھا کر گھر لے جانے کا فیصلہ کیا
گھر جاتے ہوئے راستے میں انہیں نے پولیس نے روک کر پوچھ گچھ کی تو اصل صورتحال کھل کر سامنے آئی ۔جس پر پولیس اہلکار بھی انتہائی افسردہ اور دلگرفتہ نظر آئے
واضح رہے کہ دنیا کی دوسری بڑی انسانی آبادی کا حامل بھارت اس وقت کورونا کی بدترین لپیٹ میں ہے جہاں یومیہ 3 لاکھ متاثرہ افراد سامنے آرہے ہیں
جبکہ یومیہ اموات کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں ۔جبکہ بھارت کا طب نظام بری طرح ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے ،جہاں ابتدائی طبی سہولتیں ناپید ہیں اور بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہورہا ہے