آزادی ڈیسک
بھارت میں سمگل شدہ یورینئم پکڑے جانے پر پاکستان کا شدید ردعمل ،عالمی تحقیقات کا مطالبہ
پاکستان نے گذشتہ روز بھارتی پولیس کی جانب سے صوبہ مہاراشٹر میں 7 کلو گرام یورینئیم پکڑے جانے کی خبروں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مہاراشٹر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 29 لاکھ ڈالر مالیت کی 7 کلوگرام یورینیئم برآمد ہوئی
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا
ایٹمی مواد کے پکڑے جانے کی خبریں تشویشناک ہیں حساس مواد کی حفاظت کو یقینی بنانا تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونا چاہئے ،اس لئے اس معاملے کی تحقیقات کی فوری ضرورت ہے
بھارت میں مردہ ماں کو موٹر سائیکل پر لے جانے والے بیٹوں کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
پاکستان کن شرائط پر بھارت سے مذاکرات کا خواہشمندہے ؟
ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی انسداد دہشتگردی کے ادارے کے مطابق پکڑے جانے والے تابکار ایٹمی مواد کی مالیت 29 لاکھ ڈالر کے قریب ہے، اس واقعہ میں دو افراد گرفتار ہوئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں
مہاراشٹر پولیس نے بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر کی جانب سے مواد کی تصدیق کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ جگر پانڈے نامی ایک شخص یورینیئم کے ٹکڑے فروخت کرنا چاہتا ہے ،جس کیلئے جال بچھایا گیا جس میں مذکورہ سمگلر گرفتار ہوا
مزید تحقیقات کے دوران ابوطاہر نامی ایک اور شخص کی نشاندہی بھی ہوئی جسے گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضہ سے یوریئنم کی بھاری مقدار برآمد ہوئی
جبکہ گرفتار ملزمان سے اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں کہ انہوں نے یہ مواد کہاں سے حاصل کیا اور وہ اسے کہاں بھیجنا چاہتے تھے
یورینئیم سمگلنگ کا دوسرا واقعہ
حالیہ سالوں کے دوران پولیس کی جانب سے ایٹمی مواد پکڑے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے
2016 میں بھی مہاراشٹر سے ہی 9 کلو گرام یورینئم پکڑی گئی تھی ۔واضح رہے کہ یوریئیم ایٹمی دھماکوں اور میڈیکل کے شعبے میں استعمال ہونے والا مواد ہے