آزادی ڈیسک
اتوار کے روز دبئی میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے پر پاکستان کے حق میں خوشی منانے والی سکول ٹیچر کو ملازمت سے نکال دیا گیا
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجھستان میں پیش آیا جہاں ایک خاتون سکول ٹیچر کو پاکستان کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے ۔
اتوار کے روزدبئی میں کرکٹ کے میدان میں بھارت کو طویل عرصہ کے بعد بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ،جس کے بعد پاکستان کی فتح کی خوشی منانے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جہاں لوگ پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے اور خوشیاں مناتے دکھائی دیئے ،جن میں مقبوضہ کشمیر اور بنگلہ دیش کی ویڈیوز کو خاصی پذیرائی ملی ۔
یہ بھی پڑھیں
- داعش کو تربیت اور سرپرستی فراہم کرنےکا تشویش ناک بھارتی منصوبہ
- سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم ،بھارت افغانستان میںناکامی پر آگ بھڑکانا چاہتا ہے
- حریت کے بغیر بھارت کا کشمیری قیادت سے رابطہ کیا معنی رکھتا ہے ؟
- مسلم دشمنی کی بنیاد پر استوار ہونیوالا بھارت اسرائیل معاشقہ
کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے کی شائع ہونے والی خبر کے مطابق مذکورہ خاتون ٹیچر کا نام نفیسہ عطاری ہے جو ریاست راجھستان کے علاقہ اودے پور کے ایک سکول میں بطور استاد فرائض سرانجام دے رہی تھیں ،تاہم اتوار کے روز ان کے لئے صورتحال اس وقت ناخوشگوار ہوگئی جب انہوں نے بھارت کو شکست پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے لکھا
ہم جیت گئےےےےےے۔
جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے کئی پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویریں بھی لگائیں ،جبکہ ان کے اس عمل کو سکول انتظامیہ نے شدید ناپسند کیا اور نتیجے میں ان کی ملازمت جاتی رہی
کیوں کہ ان کے لگائے گئے سٹیٹس کو سکول کے بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شیئر کیا اور ان کے طرزعمل پر اعتراض کیا ۔جس کے نتیجے میں سکول انتظامیہ کو انہیں ملازمت سے نکالنا پڑا
واضح رہے کہ اتوار کے روز دبئی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت میں دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں اور میڈیا شدید اضطراب کا شکار ہیں اور اس سلسلے میں بھارٹی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ٹیم میں شامل بعض کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے