دیگر پوسٹس

تازہ ترین

!!!مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے

سدھیر احمد آفریدی کوکی خیل، تاریخی اور بہادر آفریدی قبیلے...

حالات کی نزاکت کو سمجھو!!!

سدھیر احمد آفریدی پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر کو غریبوں...

ماحولیاتی آلودگی کے برے اثرات!!

کدھر ہیں ماحولیاتی آلودگی اور انڈسٹریز اینڈ کنزیومرز کے محکمے جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آبادی بیشک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اپنا گھر ہر کسی کی خواہش اور ضرورت ہے رہائشی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کو ضروری سمجھتا ہوں تاہم ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر اور اس سے جڑے ہوئے ضروری لوازمات اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور باقاعدگی سے ان ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کے وقت نگرانی کی جانی چاہئے

متبادل پر سوچیں!! سدھیر احمد آفریدی کی تحریر

یہ بلکل سچی بات ہے کہ کوئی بھی مشکل...

بچوں کی آیاسے خلوص و محبت کی نئی مثال قائم کرنیوالا اماراتی شہری

آزادی ڈیسک

اماراتی شہری نے اپنے بچوں کی  آیا سے خلوص و محبت کی نئی مثال قائم کردی

گذشتہ ہفتے سے معروف اماراتی یوٹیوبر اور وی لاگر خالد الامیری کی ایک ویڈیونے لاکھوں ناظرین کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہوا ہے ،جسے اب تک 34 ملین افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں

ویڈیو میں کیا ہے؟

یہ ویڈیوجمعہ کے روز بنائی گئی جس میں عرب امارات سے تعلق رکھنے والے الامیری اور ان کی اہلیہ سلمیٰ اپنے بچوں کی چھ سال تک آیا کے فرائض سرانجام دینے والی یوگنڈا کی خاتون سارہ ناسنگا کی شادی میں پہنچ جاتے ہیں

اس نے الجھ کر پوچھا اچھے مرد ملتے کہاں ہیں ؟

لیاری کی نئی شناخت کےلئے کوشاں‌ مہرگھر کا منصوبہ کیا ہے ؟

شادی کے تمام تر اخراجات بھی الامیری اور ان کی اہلیہ نے برداشت کئے ۔

ویڈیو میں وہ اپنے بچوں کی آیا کو کہتے ہیں یہ رقم آپ کو میری اور میری اہلیہ کی جانب سے آپ کی اعلیٰ خدمات کے صلے میں ایک تحفہ ہے

آپ ہمارے بچوں کی صرف آیا ہی نہیں تھیں بلکہ ہمارے خاندان کا حصہ بن چکی تھیں ،ہم سب آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے

یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سارہ ناسنگا الامیری کے بچوں کی چھ سال تک آیا کے فرائض سرانجام دیتی رہیں ،اس دوران انہوں نے اپنے حسن اخلاق سے بچوں کے دل میں گھر کرلیا جو ہر وقت ان کا خیال رکھتی،اور جب وہ تنگ کرتے تو وہ انہیں اپنی مادری زبان میں لوریاں سنا کر انہیں بہلا لیتی

یہی وجہ ہے کہ سارہ ناسنگا اپنی شادی کیلئے وطن لوٹنے لگیں تو بچوں ان سے مل کر زاروقطار رونے لگے ،جس پر الامیری نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ نہ صرف ان کی شادی میں شرکت کرینگے بلکہ اس کے تمام اخراجات بھی وہ خود برداشت کرینگے

جمعہ کے روز یوگنڈا کے دارلحکومت کمپالا کے ایک چرچ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو وہاں محکمہ سیاحت کے اہلکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں بھی ان کے استقبال کیلئے موجود تھے

جنہوں نے مقامی رقص اور پھولوں کی پتیوں کے ذریعے ان کا استقبال کیا

بعدازاں ناسنگا نے کہا وہ اس قدر خلوص کا اظہار میرے لئے فخر کی بات ہے ،کیونکہ الامیری اور ان کی اہلیہ نے مجھے ملازمہ کے بجائے ہمیشہ اپنے گھر کا فرد سمجھا اور اسی طرح کا برتائو کیا

ان کا میری زندگی کی یادگار تقریب میں شریک ہونے میرے لئے عزت کا باعث ہے اللہ انہیں ہمیشہ سلامت رکھے

جبکہ سارہ ناسنگا کی والدہ نے بھی اماراتی جوڑے کی انسان دوستی اور سخاوت پر ان کی تعریف کی ۔