بیورورپورٹ

پشاور


پی ایس بی کی انوکھی پالیسی ‘ کھیلوں پر پابندی کے باوجود 14 اگست کو مقابلوں کی ہدایات

پاکستان سپورٹس بورڈ نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے تمام سنٹرز میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کیلئے فنڈز مختص کردئیے ہیں اور اس بارے میں تمام سنٹرز کے اہلکاروں کو مراسلے بھیجنے کے ساتھ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ چودہ اگست کی مناسبت سے مقابلے منعقد کروائیں تاکہ ان کے کیلینڈر بھی کھیلوں کی تصاویر سے بھر سکیں

جبکہ دوسری طرف ری نویشن کے نام پر ملک کے مختلف حصوں میں واقع سنٹرز میں تعمیراتی کام بھی شروع کیا گیا ہے ایسے میں صرف 14 اگست کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی کونسی تک بنتی ہے

کیونکہ بیشتر کھیلوں پر تو پی ایس بی نے پابندی عائد کر رکھی ہے . کھلاڑیوں پر تربیت کے دروازے مکمل طور پر بند ہیں گذشتہ دنوں والی بال کے کھلاڑیوں نے ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کی پشاور آمد کے موقع پر بھی احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ ان پر کھیل کے دروازے بند ہیں

دوسری طرف صرف پشاور سنٹر میں اس وقت انتظامیہ کا من پسند کھیل سکواش جاری ہے جبکہ والی بال ‘ بیڈمنٹن ‘ جوڈو ‘ باسکٹ بال کیلئے بنائے گئے جمنازیم میں ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں ایسے میں وفاقی ادارے کی جانب سے کھیلوں کیلئے فنڈز مختص کرنا پی ایس بی کی انتظامیہ اور کھیلوں کی وفاقی وزارت کی لوگوں کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے.


جمناسٹک مقابلوں کیلئے خیبر پختونخواہ ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل

بنگلہ دیش میں ہونیوالے جمناسٹک کے مقابلوں کیلئے خیبر پختونخواہ کے جمناسٹ کیلئے ٹرائلز /سلیکشن کا عمل پشاور سپورٹس کمپلیکس میں مکمل کرلیا گیا

کھلاڑیوں کے انتخابی عمل میں پشاور سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جمناسٹ نے شرکت کی اور اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا.

کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے خیبر پختواہ کی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے جمناسٹک کے کھلاڑیوں میں عدنان ‘ ارسلان ‘ انزلان ‘ محمد نعمان ‘ اسد اللہ ‘ مردان کے صدام جبکہ احمد اللہ بھی شامل ہیں.

کامیاب کھلاڑی 31 جولائی کو لاہور میں ہونیوالے قومی سطح کے سلیکشن پروسیس میں شامل ہونگے جہاں سے پاکستان کی قومی ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا اور اگلے ماہ پاکستان کی قومی جمناسٹک کی ٹیم بنگہ دیش میں ہونیوالے مقابلوں میں حصہ لے گی..


کام نہ کرنے والی ایسوسی ایشنز کے فنڈز روک دیئے گئے

اسفند یار خٹک

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک نے کہا ہے کہ جن ایسوسی ایشن نے سال بھر میں کوئی سرگرمی نہیں کی ان کی گرانٹس صوبائی حکومت کو واپس کردی گئی ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک

سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اسفندیار خٹک کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو دو تین قسم کے فنڈز ملتے ہیں ان میں ڈویلپمنٹل فنڈز بھی ہوتے ہیں اپ گریڈیشن کیلئے بھی فنڈز ملتے ہیں

ہم نے سو فیصد فنڈز استعمال کئے ہیں اسی طرح ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ گرانٹس ملتے ہیں اس دفعہ بھی ملے تھے لیکن ہم نے ایسوسی ایشن کی پرفارمنس کو دیکھ کر فنڈز ریلیز کئے

فنڈز ان ایسوسی ایشن کو دئیے جنہوں نے پورے سال کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے اور جنہوں نے اپنی آڈٹ رپورٹ جمع کروائی ان کے مطابق کچھ ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں مکمل طور بند تھی ‘

کرونا کی وجہ سے ‘ ان میں کنٹیکٹ گیمز شامل ہیں ان کی کوئی سرگرمیاں نہیں رہی ‘ بعض مکمل طور پر غیر فعال رہی’ اسی وجہ سے انہیں فنڈز ریلیز نہیں کئے گئے اسی طرح بعض نے پورے سال میں چند ہی پروگرام منعقد کروائے انہیں ان پروگراموں کی ادائیگی کی گئی