آزادی نیوز
ضلع شانگلہ میںمقامی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میںماخوذ ایک مفرور مجرم کو اس وقت ڈرامائی انداز میںگرفتار کرلیا جب وہ خاتون کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا .
اس حوالے سے ضلع شانگلہ کے تھانہ کروڑہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کیمطابق حضر ت علی ولد سردار علی کافی عرصہ سے ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ماخوذ ہونے کے بعد مفرور تھا ،
جس کی سرگرمی سے تلاش جاری تھی ،لیکن وہ ایک ناکہ بندی کے دوران خاتون کا برقعہ پہن کر بھیس بدلتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میںپولیس کے ہتھے چڑھ گیا .خاتون کا بہروپ دھارے مجرم کوزکانا سے کروڑہ جارہا تھا ،پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے .