راشد علی راشد
بالاکوٹ
غربت اور بھوک سے تنگ ماں نے اپنے دوکمسن بچوں کو دریا میں پھینک دیا،ایک بچہ لاپتہ دوسرے کو بچا لیا گیا ،خودکشی کی کوشش ناکام
حویلیاں کی رہائشی خاتون مسماۃ صائمہ بیوہ خان افضل کے مطابق ان کے شوہر کا ایک سال قبل انتقال ہوگیا تھا جبکہ چند روز قبل سسرالیوں نے انہیں گھرسے نکال دیا ،وہ بچوں کی بھوک اور غربت سے پریشان تھیں اس لئے انہوں نے بچوں کو دریا میں پھینک کر خود بھی خودکشی کا فیصلہ کیا
گلیات میں معمر شہری پر حملہ کرنیوالا تیندوا مارا گیا
9 سالہ بچی سے زیادتی کے مرتکب امام مسجد کو سزائے موت
واقعہ سہہ پہر تین بچے پیش آیا ،جب ایک خاتون نے اپنے دونوں کمسن بچوں کو ایوب پل سے نیچے دریا میں پھینک دیا ،تاہم موقع پر موجود لوگوں نے خاتون کی دریا میں چھلانگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی
وہاں موجود تیراکوں نے ایک سالہ بچے ابوبکر کو بچالیا ،تاہم تین سالہ لقمان موجوں کی نذر ہوگیا ،جس کی تلاش جاری ہے ،
واقعہ میں بچ جانے والے بچے کو بالاکوٹ کے مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے
دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق خاتون سے ابتدائی پوچھ کچھ کے دوران سامنے آنے والی صورتحال کے مطابق صائمہ نامی خاتون کا تعلق حویلیاں ایبٹ آباد سے ہے جس کی شادی چار سال قبل خان افضل سے ہوئی جس کا ایک سال قبل انتقال ہوگیا
تاہم پندرہ روز قبل سسرالیوں نے اسے گھرسے نکال دیا ،جس پر وہ گذشتہ کئی روز سے اپنے بچوں کو لیکر مختلف جگہوں پر پھرتی رہی ،اور بچوں کو مانگ تانگ کر کھانا کھلاتی رہی اور سڑکوں کے کنارے سوتی رہی
پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ زندگی کی سختیوں سے تنگ آگئی تھی جس پر اس نے اپنے بچوں اور اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا اور بچوں کو دریا میں پھینک کر خود بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود لوگوں نے کامیاب نہیں ہونے دیا
پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے ،جبکہ واقعہ میں بچ جانے والے بچے کو مانسہرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے