جمرود / نمائندہ خصوصی

کوکی خیل قوم نے ضلعی انتظامیہ خیبر سے مطالبہ کیا کہ ھم احتجاجی کیمپ اسی صورت میں ختم کرینگے اگر ضلعی انتظامیہ خیبر اور فورسز تیراہ راجگل متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے واپسی کے واضح شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کریں اگر ایسا نہیں ہوتا تو کوکی خیل قوم کا احتجاجی دھرنا بلاتعطل جاری رہیگا۔

جمرود کوکی خیل مشران کا باب خیبر کے مقام پر سیاہ جھنڈوں کیساتھ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔
کوکی خیل قومی مشران نے جمرود باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ملک نصیر احمد کوکی خیل نے کی۔ اس موقع پر ملک سیدآغا جان، حاجی توراباز،حاجی براکت کھٹیا خیل سمیت دیگر مشران و کشران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوکی خیل قومی مشران نے مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے نعرے بازی کی اور حکومت سے جلد مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ کوکی خیل کا دھرنا گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوکی خیل مشران و ضلعی انتظامیہ خیبر کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تھے جبکہ آج دوبارہ مذاکرات ہونگے۔کوکی خیل قوم نے ضلعی انتظامیہ خیبر سے مطالبہ کیا کہ ھم احتجاجی کیمپ اسی صورت میں ختم کرینگے اگر ضلعی انتظامیہ خیبر اور فورسز تیراہ راجگل متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے واپسی کے واضح شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کریں اگر ایسا نہیں ہوتا تو کوکی خیل قوم کا احتجاجی دھرنا بلاتعطل جاری رہیگا۔

کوکی خیل قومی مشران نے تین بنیادی مطالبات کے حوالے سے باب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے جس میں تیراہ راجگل متاثرین کی جلد از جلد بحالی و آبادکاری شامل ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے معاہدہ پر عمل درآمد کرنا اور صوبائی حکومت کے ساتھ ریگی للمہ اراضی تنازع کو 1912 میفی گریفتھ ایوارڈ کے تحت حل شامل ہیں۔