خواتین سائلین کی داد رسی اور سہولت کیلئے ضلع ایبٹ آباد کے چھ تھانوںمیںخواتین محرر تعینات کردی گئی ہیں.اس حوالے سے ڈی پی او ظہور آفریدی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اقدام کو یقینی بنایا ہے .کیوںکہ شہری اور بالخصوص دیہی علاقوں میں تھانے میںآنے والی سائل خواتین مرد سٹاف کو اپنے مسائل یا بات سمجھانے میں مشکلات کا سامنا تھا .
ایبٹ آباد جیل واقعہ کی تفتیش کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس
ایبٹ آباد جیل کا ایک واقعہ کئی سوال
ایبٹآباد میںشاہراہ ریشم کی تعمیر شہریوںکے لئے ڈرائونا خواب بن گئی
ضلع ایبٹ آباد کے جن چھ تھانوںمیںخواتین محرر تعینات کی گئی ہیںان میںتھانہ میرپور ،کینٹ تھانہ ،سٹی تھانہ ،نواںشہر ،حویلیاں اور تھانہ ڈونگا گلی شامل ہیں.اس اقدام سے شہریوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جارہا ہے اور امیدکی جارہی ہے کہ اس سے تھانے میںاپنے مسائل اور فریاد لیکر آنے والی خواتین کو آسانی ہوگی اور وہ زیادہ بہتر انداز میںاپنی شکایات پیش کرسکیںگی