سردار فیضان
ایبٹ آباد
ایبٹ آبادشہر بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیلنے لگی ہزارہ کے سب سے بڑی ہسپتال ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 37 ہوگئی
دو دن کے دوران کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں دن با دن اضافہ ہونے لگا
ایبٹ آباد ،سوشل میڈیا پر مرد بن کر خواتین کو ہراساں کرنیوالی خاتون گرفتار
ایبٹآباد میںشاہراہ ریشم کی تعمیر شہریوںکے لئے ڈرائونا خواب بن گئی
کرونا کی تیسری لہر اور بچائو کیلئے11 نکات
گزشتہ روز ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلکس میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 37 ہو گئی جن میں آئسولیشن وارڈ میں 26 اور آئی سی یو میں 11 مریض تشویشناک حالت میں موجود ہیں
ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان ملک سیف اللہ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران چار افراد کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں شہر بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے
دریں اثناشہر بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت کی سفارشات پر ضلعی انتظامیہ نے ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر مزید 13 مقامات سیل کر کے سمارٹ لاک ڈاوُن کا نفاذ کر دیا گیا
حکام کا کہنا ہے اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے شہری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بناٸیں،
محکمہ صحت کی سفارشات پر ضلعی انتظامیہ نے مزید 13 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاٶن نافذ کیا گیا ان میں آفس سینئر سول جج ایڈمن ایبٹ آباد
سول ناظر اینڈ محررآفس، گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول سکول حویلیاں کے علاوہ
حبیب اللہ کالونی ایبٹ آباد ،بانڈہ سنجلیاں ،سی بی ٹاون پی ایم اے روڈ ،ہاوس ،جھگیاں، شاہزمان کالونی ،بانڈہ دلزاک، محلہ جھنگی میں واقع رہاٸشی مکانات کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول چمہٹی ایبٹ آباد، گورنمنٹ ہائی سکول بکوٹ ایبٹ آباد، گورنمنٹ ہائی سکول خان کھن کلاں شامل ہیں جبکہ ان مقامات پر سمارٹ لاک ڈاٶن بھی نافذ کر دیا گیا ہے ۔