سردار فیضان
ایبٹ آباد
صوبے میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوٸی تعداد کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے مزید 6 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کر دیۓ ہیں
اس طرح مجموعی طور پر تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں معطل ہونے والے اضلاع کی تعداد 16 ہوگٸی ہے ۔
صوباٸی وزیر تعلیم شہرام تراکٸی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے میں کرونا کے بڑھتے ہوۓ کیسز کے پیش نظر جن اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کی گٸی ہیں ان میں
ایبٹ آباد میں کرونا سے 4 اموات،37 کیسز،11مقامات سیل
کرونا کی تیسری لہر اور بچائو کیلئے11 نکات
ضلع ایبٹ آباد،ہریپور، شانگلہ ، دیربالا،خیبر اور باجوڑ شامل ہیں
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق مذکورہ اضلاع میں تمام نجی و سرکاری اداروں،کیڈٹ کالجز،مدارس اور ٹیوشن اکیڈیمیز میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی
البتہ آن لاٸن کلاسز کیلیے مواد کی تیاری اور ہوم ورک کیلیے اساتذہ اور عملے کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ اداروں میں جانے کی اجازت ہوگی
تاہم کوٸی بھی ادارہ کسی صورت کسی طالبعلم کو نہیں بلا سکتا البتہ والدین یا سرپرست کے زریعے رابطہ کرنے کی اجازت ہوگی
اس سلسلے میں ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے تمام متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے