سردار محمد فیضان
ایبٹ آبادڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کیس کو قانونی اور شرعی طور پر حل کرنے کے لیے بنائی جانے والی دس رکنی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ایس پی ہیڈکواٹرآفس میں منعقد ہوا، بعد ازاں کمیٹی اراکین نےجیل میں جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا. اجلاس میں پولیس کی جانب سے کمیٹی کو اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی،
متعلقہ زمرہ
قرآن ہماری جان ،عمل سے دل پریشان
ایبٹ آباد جیل کا ایک واقعہ کئی سوال
ایبٹ آباد جیل میں قرآن پاک کی مبینہ بیحرمتی ،شہر میںشدید کشیدگی
دو روز قبل ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی کی جانب سے کی جانے والی کتاب مقدس کی مبینہ بے حرمتی کے بعد کیس کو قانونی اور شرعی طور پر حل کرنے کے لیے دس رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے
کمیٹی میںعلماء کرام ،تاجرنمائندے اور پولیس کے اعلیٰافسران شامل ہیں،مذکورہ کمیٹی واقعات کا تمام پہلوئوںسے جائزہ لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کاروائی کی سفارشات پیش کریگی .جبکہ ڈی پی او کی سربراہی میںجے آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی ،اس کے علاوہ چوکی انچارج کی مدعیت میںملزم کے خلا ف نیا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میںدہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،بعدازاںکمیٹی اراکین نے جیل کا دورہ کرنے کے علاوہ ایبٹ آباد کی مرکزی جامع مسجد میںایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میںشہر کے سینئر وکلاءسے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے .