اسٹاف رپورٹر
ایبٹ آباد میں‌ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنیوالی خاتون نکلی ،ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزمہ اور اس کے ساتھی مرد کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا .سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج .واضح رہے کہ ملزمہ عروج ریاض کےخلاف کچھ عرصہ قبل ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں‌کرنے کا مقدمہ ہوا ،جس پر ملزمہ اور اس کے ساتھی نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی تھی .


ایبٹ آباد کے چھ تھانوں میں خواتین محررتعینات

ایبٹ‌آباد میں‌شاہراہ ریشم کی تعمیر شہریوں‌کے لئے ڈرائونا خواب بن گئی


ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سید مدثر شاہ کیمطابق ملزمہ مرد بن کر ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں‌کررہی تھی ،جس کیخلاف متاثرہ خاتون نے شکایت درج کروائی تھی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزمہ اور اس کی ساتھی کےخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں‌گرفتار کرلیا ہے