افغان سفیر کا پاکستان حکومت سے مہاجرین کیلیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

سدھیر احمد آفریدی ،خیبر
پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر شکیب خان نے ضلع خیبر لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کے لئے قائم انٹری پوائنٹ کیمپ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا
یہ بھی پڑھیں
- طورخم سرحد پر ہزاروں افغان شہری وطن واپسی کے منتظر، سہولتوں کا فقدان
- افغانستان واپس جانیوالے مہاجرین رضاکار تنظیموں کے حسن سلوک کے معترف
- مہلت کا آخری دن ،11 ہزار سے زائد افغان شہری وطن لوٹ گئے
- پاک افغان حکام کی طورخم میں پہلی ملاقات، آمدورفت،تجارت بحال نہ ہو سکی
افغانستان کے سفیر شکیب خان نے دورہ لنڈیکوتل کے موقع پر افغانستان جانے والے افغان خاندانوں کے کیمپ میں افغان شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور خیریت دریافت کی
انہوں نے انٹری ٹرانزٹ کیمپ میں افغانستان جانے والے افغان خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور پاکستانی حکام کو مذکورہ کیمپ میں افغانستان جانے والوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا

افغان سفیر نے کیمپ میں افغان شہریوں میں کھانے پینے کی اشیء بھی تقسیم کیں اور بعد میں طورخم بارڈر چلے گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند جماعت اسلامی کے سینئر رہنما زرنور آفریدی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔