مسرت اللہ جان
پشاور


پشاور کے علاقے حیات آباد میں 18 اگست کی رات کو افغانستان کے یوم آزادی کے جشن کے دوران افغان نوجوانوں کی جانب سے بغیر اجازت جلوس نکالنے ،پاکستان مخالف نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ کرنے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

ایس ایچ او جاوید خان کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق 18اگست کی رات آٹھ بجے کے قریب پولیس کو چند نوجوانوں کے جلوس نکالنے اور جمع ہونے کی اطلاع ملی ،جس پر پولیس اہلکار جائزہ لینے پہنچے تو وہاں موجود متعدد نوجوان افغانستان کا قومی پرچم لہراتے ہوئے دکھائی دیئے گئے

جبکہ ان میں سے بعض افراد نسلی و ملکی بنیادوں پر نفرت انگیز نعرے لگارہے تھے ۔اور ان کے پاس جلوس نکالنے کا کوئی اجازت نامہ بھی موجود تھا ۔جس پر پولیس نے ابتدائی طور پر 9 افغان نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں


ابتدائی طور پر جن افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا ان میں علی خان ،فضل خان ،شیرشاہ ،ضیاء ،حامد ،روید ،خالد ،رشید اور آصف شامل ہیں ۔ جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اب تک 38 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے

چوں کہ یہ واقعات ایک ہی تھانے کی حدود میں دو مختلف مقامات پر رونما ہوئے ۔البتہ پولیس حکام اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریزاں ہیں ۔

جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ افغانستان کا قومی پرچم لہرانے سے اداروں یا حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ،تاہم اس کی آڑ میں چندشرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں