افغانستان واپس جانیوالے مہاجرین رضاکار تنظیموں کے حسن سلوک کے معترف

27
0
Share:

نامہ نگار، ضلع خیبر
لنڈی کوتل میں واپس جانے والے افغانوں کی خدمت جاری ہے،الخدمت فاونڈیشن، قومی مسائل کمیٹی اور نوجوانان قبائل نے مفت کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں اور میڈیکل کیمپ لگا کر علاج معالجے کا انتظام کیا، جماعت اسلامی نے انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کر دیا۔ افغانوں کی عجلت میں رخصتی پر مقامی لوگ افسردہ ہیں۔

افغان خاندانوں نے الخدمت فاؤنڈیشن، نوجوانان قبائل، جماعت اسلامی اور قومی مسائل کمیٹی کے مشران اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور خاص کر لنڈی کوتل کے عوام نے جس طرح ان کی خدمت کی، ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور پکے پکائے کھانے، صاف پانی فراہم کیا اور ان کے مریضوں کو ادویات فراہم کیں یہ سب ناقابل فراموش ہیں

یہ بھی پڑھیں

لنڈی کوتل میں سماجی اور فلاحی تنظیموں کے رضا کار مقامی لوگوں تعاؤن سے واپس جانے والے افغانوں کی خدمت کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں اور ان کو عزت کے ساتھ رخصت کرتے ہیں

لنڈیکوتل پولیس بھی شب و روز ٹریفک اور ہجوم کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں اور افغانوں کے ساتھ ان کا رویہ مکمل ہمدردی پر مبنی ہے

گزشتہ رات سات ہزار سے زیادہ افغانوں کو طورخم کے راستے رخصت کیا گیا ذرائع نے بتایا کہ ہولڈنگ سنٹر میں واش رومز، صاف پانی اور دیگر ضروریات کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں جس پر مقامی لوگ معترض ہیں

جماعت اسلامی نے لنڈی کوتل میں جمعرات کے روز احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا تاہم اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند نے جماعت اسلامی قائدین کو یقین دلایا کے افغان شہریوں کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائیگی اور ہولڈنگ مرکز میں تمام ضروریات پوری کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی اور ان کو تیزی اور خوش اسلوبی سے رخصت کیا جائیگا

جس کے بعد جماعت اسلامی نے احتجاج کی کال واپس لے لی واضح رہے کہ گزشتہ رات سات ہزار سے زیادہ افغانوں کو طورخم کے راستے رخصت کیا گیا ذرائع نے بتایا کہ ہولڈنگ سنٹر میں واش رومز، صاف پانی اور دیگر ضروریات کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں جس پر مقامی لوگ معترض ہیں

Share: