ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے ،تاہم وہ طورخم کے راستے افغانستان جانے کی کوشش کررہا تھا جہاں سے اس نے یورپ جانا تھا اور اس حوالے سے ملزم نے دستاویزات بھی حاصل کر رکھی تھیں

نامہ نگار ،طورخم

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے طورخم کے راستے فرار کی کوشش کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالباسط راولپنڈی کے ایک حلقہ سے پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد محمود کا بیٹا ہے

ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے ،تاہم وہ طورخم کے راستے افغانستان جانے کی کوشش کررہا تھا جہاں سے اس نے یورپ جانا تھا اور اس حوالے سے ملزم نے دستاویزات بھی حاصل کر رکھی تھیں

یہ بھی پڑھیں

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے کئی اہم رہنما تاحال روپوش ہیں جن کے بارے میں چند ہفتے قبل نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال  نے امکان ظاہر کیا تھا کہ ان میں سے زیادہ تر رہنما افغانستان میں موجود ہیںکیوں کہ ان لوگوں کے افغانستان میں اچھے مراسم ہیں

یاد رہے کہ نو مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی حراست میں ہیں جن پر فوجی تنصیبات و علامات اور قومی اداروں پر احتجاج کی آڑ میں حملے کرنے جیسے سنگین الزامات ہیں

تاہم سابق دور میں اہم تصور کئے جانے والے کئی اہم رہنما تاحال قانون کی گرفت سے آزاد اور روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں