آزادی نیوز
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات،نوجوان جوڑے پر تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعہ سے متعلق اب تک ہونے والے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا
آئی جی اسلام آباد نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ اس کیس کے حوالے سے شواہد جمع کرنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ۔جبکہ وہ خود اس کیس کی نگرانی کررہے ہیں

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسلام آباد پولیس نے ایک ویڈیوجس میں ایک نوجوان جوڑے کوتشدد کانشانہ بنایا جارہا تھے کے منظر عام پر آنے کے بعد ویڈیو میں دکھائی دینے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا
ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کروایا گیا ،جبکہ اس وقت متاثرہ جوڑے کے منظرعام پر نہ آنے کی وجہ سے یہ مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج ہوا
یہ بھی پڑھیں
- اسلام آباد میںجوڑے پر تشدد میںملوث ملزمان گرفتار،کیا یہ معاملہ بھی جلد بھلا دیا جائے گا؟
- وفاقی پولیس کے 105 کرپٹ اہلکاروں کی جبری برطرفی کی سفارش
- کالعدم تحریک لبیک کے ہاتھوں 12پولیس اہلکار اغواء ،مرکز کے راستے بند
- 20 سال تک افغان جنگ نہ جیتنے والا امریکہ پاکستان سے افغانستان پر کیسے قابو پائے گا ،عمران خان
جمعرات کے روز پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اب تک کی تحقیقات کے نتیجے میں اس بات کا امکان ہے کہ ملزمان منظم جرائم میں ملوث ہیں ،
ملزمان کے موبائل فونز سے متعدد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں ،جن کی چھان بین ہو سکے تاکہ متاثرہ افراد کی نشاندہی ہوسکے،جبکہ ان واقعات کی روشنی میں یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ یہ واقعہ پہلا نہیں بلکہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد وارداتیں کرچکے ہیں
ملزمان جوڑوں کو فلیٹ کرائے پر فراہم کرکے بلیک میل کرتے تھے
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑیوں اور پراپرٹی کا کاروبار کرتے تھے ،جنہوں نے مختلف علاقوں میں فلیٹ خرید رکھے تھے جنہیں وہ مختلف جوڑوں کو ایک دن یا مختصر وقت کیلئے کرائے پر دیتے تھے ،جب کہ ان کے جال میں پھنس جانے والے جوڑوں کو ملزمان نہ صرف تشدد کا نشانہ بناتے تھے بلکہ ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے
واضح رہے کہ گذشتہ روز رات گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ ان کی متاثرہ جوڑے سے ملاقات ہوگئی ہے ،اور اب انہوں نے شادی کرلی ہے
جوڑے کیساتھ ملاقات کے بعد پولیس حکام نے جوڑے کو یقین دلایا کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ،جس کے بعد متاثرہ جوڑا بھی مقدمہ میں مدعی بننے پر رضامند ہوگیا ہے