آزادی ڈیسک
پھولوں کے شہر پشاور کی سڑکوں پہ گھومتا پھرتا ، اٹھکلیاں کرتا اور اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستانی چارلی چیپلن کا شہرہ ہر سو پھیل رہا ہے۔
کورونا وباء اور حالیہ مہنگائی کی لہر کے باعث پشاور کے شہریوں کے اداس اور مغموم چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئیے 28 سالہ نوجوان عثمان خان نے ماضی کے معروف کامیڈین چارلی چیپلن کا روپ دھار رکھا ہے. عثمان خان نقلی مونچھیں چہرے پہ لگائے شہر کی مصروف شاہراٶں پہ کمال مہارت سے تیز رفتار گاڑیوں کے بیچ راستہ بناتے ہوئے مزاحیہ حرکتوں سے شہریوں کو لطف اندوز کرتے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے چند ماہ قبل ٹک ٹاک اکاونٹ بھی بنایا ہے جس پہ انکے آٹھ لاکھ سے زائد فالورز ہیں ۔عثمان خان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور انکی خواہش ہے کہ اپنی طرح کے غریب اور نادار لوگوں کے چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر سکیں اسکے ساتھ ساتھ انکی خواہش ہے کہ وہ ٹی وی یا فلم جیسے بڑے پلیٹ فارمز پہ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے