عتیق الرحمان


الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021 ء میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرستیں چار جولائی کو جاری کر دیں ۔ جن کے مطابق آمدہ انتخابات کے لیئے پولنگ 25جولائی 2021بروز اتوار ہو گی ۔

قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوں گے جن پر 701 امیدواران کے مابین مقابلہ ہو گا ان 45 میں سے آزاد کشمیر میں 33 حلقے ہیں جن پر کل 579 امیدوار مد مقابل ہوں گے

جب کہ آزاد کشمیر میں ووٹرز کی کل تعداد اٹھائیس لاکھ سترہ ہزار نوے ہے ۔ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی بارہ نشستوں پر چار لاکھ دو ہزار چار سو اکتالیس ووٹر ز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جب کہ امیدواران کی تعداد 122 ہے۔

الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر کے مطابق ووٹرز کی کل تعداد 28 لاکھ ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ستانوے ہزار سات سو تینتالیس جبکہ پندرہ لاکھ انیس ہزار تین سو سینتالیس مرد ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔

آزادکشمیر کے ضلع میرپور  کی چار نشستوں پر 80 امیدواران ہیں جب کہ کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ایک ہزار چار سو 23 ہے ، ضلع بھمبر کی تین نشستوں پر 53 امیدواروں کو دو لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو پچیس ووٹرز ووٹ دیں گے۔


یہ بھی پڑھیں 

  1. قاتل مودی سے ملاقات کرنےوالے کشمیرکے نمائندے نہیں‌،مفادیوں‌کا ٹولہ ہے،آزاد قیادت
  2. ٹوئٹرپر بھارت نوازی کا الزام،کشمیریوں کی آواز متعدد اکائونٹس معطل
  3. مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کی مودی سے ملاقات کا ایجنڈا کیا ہے ؟
  4. گلگت بلتستان کوعبوری صوبائی حیثیت دینے کی قرارداد منظور،وفاق میں نمائندگی کا مطالبہ

ضلع کوٹلی کی چھ نشستوں پر 104 امیدوار سامنے آئے ہیں جب کہ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ چالیس ہزارچھ سو چھیالیس ہے ، ضلع باغ اور حویلی کی چار نشستوں پر 76 امیدوار ہیں اور ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 83 ہزار آٹھ سو چونسٹھ ہے ،

ضلع پونچھ کی 5 نشستوں کے لیئے تین لاکھ اٹھاسی ہزار سات سو ستائیس ووٹرز اور 90 امیدوار ہیں

سدھنوتی کی دو نشستوں پر 24 امیدوار ہیں اور ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چھ ہزار ایک سو چوبیس ہے ۔

ضلع نیلم کی دو نشستوں پر ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار ایک سو نوے ہے جب کہ یہاں سے  39 امیدوار قسمت آزمائی کیلئے میدان میں اترے ہیں ۔

جہلم ویلی اور مظفرآباد کی سات نشستوں پر کل 113 امیدوار میدان میں  ہیں جب کہ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ چونتیس ہزار چھ سو پینسٹھ ہے  ۔

مہاجرین مقیم پاکستان کے کل حلقوں کی تعداد 12 ہے جن میں سے چھ جموں اور 6 وادی کشمیر کے مہاجرین کے لیئے مختص ہیں۔

جموں کے چھ حلقوں کے لیئے 72 اور ویلی کے 6 حلقوں کے لیئے 50 امیدواران میں 25 جولائی 2021 کو مقابلہ ہو گا

تقرریوں تبادلوں پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن آف اے جے کے کی جانب سے جاری ہونے والے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق دوران الیکشن آزاد جُموں کشمیر میں تمام سرکاری ونیم سرکاری محکمہ جات، خُودمختیار اداروں اور سپیشل انسٹیٹیوشنز میں نئی تقرریوں، تبادلوں، ترقیابیوں اور ماموریوں پر مُکمل پابندی ہو گی۔

ناگزیر صورت میں اگر حکومت کوئی تقرری یا تبادلہ ضروری سمجھتی ہے تو اس نسبت الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ضروری ہو گی۔